اسلام آباد: اردو کی نامور شاعرہ پروین شاکر کی 67 ویں سالگرہ | Abb Takk News

  • 📰 AbbTakk
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 68%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: اردو کی نامور شاعرہ پروین شاکر کی 67 ویں سالگرہ

اسلام آباد: اردو کی نامور شاعرہ پروین شاکر کی آج سڑسٹھ ویں سالگرہ منائی گئی۔ اردو غزل کی روایت سے نباہ کرتے ہوئے پروین شاکر نے نہ صرف زبان اور بیان کو نئے اسلوب سے ہمکنار کیا بلکہ غزل کی رومانوی کیفیت کو نسوانی آہنگ سے بھی نوازا۔

چوبیس نومبر انیس سو باون میں کراچی میں جنم لینے والی اردو کی معروف شاعرہ پروین شاکر کو چوبیس سال کی عمر میں ان کی شاعری کے پہلے مجموعے خوشبو نے انہیں شہرت کی بلندیوں پرپہنچا دیا۔ خوشبو کے بعد صد برگ، خود کلامی اور انکار جیسی شاعری کے بیش بہا مجموعوں نے انہیں ایک بردبار شاعرہ کے منصب پر فائز کردیا جو شائستگی اور ترنگ میں اپنی مثال آپ تھی۔

پروین شاکر نے اپنی شاعری میں صنف نازک کی نمائندگی کرتے ہوئے رومانوی احساسات کو نسوانی آہنگ سے نوازا جو ان سے قبل اردو شاعری میں خال خال ملتا ہے۔ شاعری کے مطالعے کے بعد ان کے اظہار کا کھرا پن اور جذبات و تجربات کا سچا تجزیہ کرنے کا ہنر انتہائی متاثر کن ہے۔ ادبی روایات سے جڑی پروین شاکر نے اردو غزل میں کلاسیکی قدروں کی آمیزش سے جو نیا اسلوب تراشا وہ ان کی شاعری میں ہمہ وقت جلوہ گر رہا۔ جہاں ان کی شاعری آپ بیتی کا شعری اظہار بن کر آشکار ہوتی ہے وہیں زندگی کی آفاقی سچائیوں کی کسوٹی پر بھی پورا اترتی نظر آتی ہے۔

کف آئینہ ان کی آخری کتاب تھی جو ان کی موت کے چھ ماہ بعد شائع ہوئی۔ پروین شاکر کی شاعری کا انگریزی ، جاپانی اور سنسکرت زبانوں میں ترجمہ کیا گیا، ان کی شاعری میں ان کی ذات کے احساسات و حادثات ہمیں ہر نظم و غزل میں محسوس ہوتے ہیں۔کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی/ اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

May Almighty Allah bless on Parveer Shakir &Grand Junnut firdous.

can someone please explain the logic, why the birthday is celebrated of those who have departed already to the next life.

ملتے ھوے دلوں کے بیچ اور تھا فیصلہ کوئی اس مگر بچھڑ تے وقت اور سوال کر دیا

کو بکو پھیل گئ بات شناسائ کی،اس نے خوشبو کی طرح مری پذیرائ کی،

عظیم تخیلات کی خالق

ہم تو آج بھی نھیں بولی میڈم پروین شاکر کو

We love PS

MeenaSalim2

اس شرط پہ کھیلوں گی پیا پیار کی بازی جیتوں تو تجھے پاؤں ہارؤں تو پیا تیری پروین شاکر ادب_کا_سفر پروین_شاکر

حُسن کے سمجھنے کو اِک عمر چاہئے جاناں دو گھڑی کے ملنے سے لڑکیاں نہیں کُھلتیں

میرے پیارے دوستوں سالگرہ زندہ لوگوں کی ہوتی ھے مرے ہوے لوگوں کی برسی ہوتی ھے آپ لوگ کیا کہتے ہیں

Allah ta'alah marhooma ko janat-ul-firdos me a alaa maqam ataa farma'ae .Ameen

کبھی کبھار اسے دیکھ لیں کہیں مل لیں یہ کب کہا تھا کہ وہ خوش بدن ہمارا ہو

دعا مغفرت بس۔ سالگرہ نہیں ۔

Meri lovely shayra meri bi aj k Din bday hoti hy

جانے کس وقت کوچ کرنا ہو اپنا سامان مختصر رکھیے

دل روز سجاتی ہُوں میں دلہن کی طرح سے غم روز چلے آتے ہیں بارات کی مانند پروین شاکر ادب_کا_سفر

سب نے پوچھا خزاں کیا ہوتی ہے؟ تم۔نے میری مثال دی ہوتی پوچھا موسم بدلتے ہیں کیسے؟ تم نے اپنی مثال دی ہوتی پوچھا کیسے گھٹا برستی ہے؟ میری آنکھوں کی بات کی ہوتی پوچھا رک رک کے کون چلتا ہے؟ میرے دل کی مثال دی ہوتی کاش سب کچھ یوں نا ہوا ہوتا بات تم نے سنبھال لی ہوتی پروین_شاکر

Ye sher parven shakir ne kisy khas wsja se khas waja se lkha tha Fawad tu kyon is azeem shaera ky sher ki behutmati kr rha hi jhoti insan

She was great poet

اللہ تعالی، پروین شاکر صاحبہ کی مغفرت فرمائے آمین

وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گا مسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گا

مرنے کے بعد بھی سالگرہ ہوتی ہے؟

بخت سے کوئی شکایت ہے نہ افلاک سے ہے یہی کیا کم ہے کہ نسبت مجھے اس خاک سے ہے پروین شاکر

ممكنا فیصلوں میں ایک ہجر کا فیصلہ بھی تھا میں نے تو صرف بات کی، اس نے کمال کر دیا ۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 2. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اسلام آباد میں فائرنگ سے پاک فوج کا اہلکار جاں بحق - ایکسپریس اردومقتول کی شناخت محمد لاریب حسن ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی کا امکان - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی کا امکان - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پہلی خاتون جج کی تعیناتی کا امکان - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

وزیر مذہبی امور کی ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمتوزیر مذہبی امور کی ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت Read News Norway DesecrationOfHolyQuran Violence Ilyas ilyas_Hero_of_Muslim_Umma SocialMedia Pakistan ForeignOfficePk
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

وزیر مذہبی امور کی ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمتوزیر مذہبی امور کی ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ کی شدید مذمت Norway Incident MinisterOfReligiousAffairs StronglyCondemns pid_gov MoIB_Official pid_gov MoIB_Official جی اب ہم صرف مذمت جوگے ہی رہ گئے ہیں
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »