گینٹز کا مزید کہنا تھا کہ اگر دنیا انہیں جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روک لیتی ہے تو یہ بہت اچھا اقدام ہو گاتاہم اگر ایسا نہ ہوا تو پھر ہمیں خود مختار صورت میں کھڑا ہونا چاہیے اور ہم خود سے اپنا دفاع کریں گے۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیر دفاع نے باور کرایا کہ ایران نواز لبنانی حزب اللہ کے پاس لاکھوں میزائل ہیں۔گینٹز نے ایک نقشہ پیش کیا جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ان ٹھکانوں کا ہے جہاں میزائل رکھے گئے ہیں۔ یہ مقامات اسرائیلی لبنانی سرحد پر شہری علاقوں کے بیچ واقع ہیں۔ گینٹز کے مطابق مذکورہ ٹھکانوں میں سے ہر ایک کو عملی اور انٹیلی جنس بنیاد پر جانچ لیا گیا ہے اور اسرائیلی فوج لڑائی کے لیے تیار ہے۔شام میں ایرانی اہداف پر حملوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے غالب گمان ظاہر کیا کہ یہ...