اسرائیلی بمباری، 2 ماہ کا کمسن ملبے سے معجزانہ طور پر زندہ برآمد، تصویر نے آنکھیں نم کردیں

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسرائیلی بمباری، 2 ماہ کا کمسن ملبے سے معجزانہ طور پر زندہ برآمد، تصویر نے آنکھیں نم کردیں ARYNewsUrdu Palestine Israel

اسرائیل نے جارحیت کی انتہا کردی، قابض فوج کی فضائی بمباری میں خوش قسمتی سے 2 ماہ کا بچہ محفوظ رہا، ملبے تلے دبے بچے کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

غیرملکی خبرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں قابض اسرائیلی فورسز کی فضائی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز ہونے والے حملوں میں ایک ایسا بچہ بھی ہے جس کی زندگی محفوظ رہی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فون نے گزشتہ روز ایک گھر پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں رہائش پذیر خاندان کے تمام افراد شہید ہوگئے لیکن ان میں 2 سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا، کمسن کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی کہا گیا کہ گھر پر حملے میں فیملی کے 7 افراد شہید ہوئے لیکن ان میں عمر نامی بچے کو ایک نئی زندگی ملی۔ سوشل میڈیا پر وائرل اس بچے کی تصویر نے انسانیت کی آنکھیں نم کردیں۔خیال رہے کہ قابض اسرائیلی فورسز نے آج مزید 35 فلسطینی شہید کر دیے، جس سے اسرائیلی جارحیت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 181 ہو گئی۔

ایک ہفتے سے اسرائیلی فورسز کا فلسطین میں وحشیانہ تشدد جاری ہے، فورسز آبادیوں پر بم باری کر رہی ہیں، اسرائیلی حملوں میں 725 گھر، 76 رہائشی، ار 63 سرکاری عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

إِنَّا لِله وَإِنَّا إِلَيهِ رَاجِعُونَ۔ ہم تو اللہ کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔