اسحاق ڈار کے نائب وزیراعظم بننے پر تحریک انصاف کا ردعمل

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھیں

ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ دستورِ پاکستان میں نائب وزیر اعظم کا کوئی عہدہ موجود نہیں نائب وزیراعظم کےعہدےکی کوئی آئینی حیثیت ہے اور نہ ہی گنجائش۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیر اعظم جیسے عہدے کی تخلیق کیلئے آئینی ترمیم کی ضرورت ہےآئینی ترمیم کا اختیار مینڈیٹ سے محروم جعلی حکومت کے پاس نہیں، سمدھی کی تعیناتی مقصد اقتدار کی بندربانٹ سے پراکسیز کو بااختیار بنانا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی خود ان کے اتحادی بھی قبول کرنےکو تیار نہیں، اسحاق ڈار کی بطور وزیرخزانہ نااہلی، نالائقی کے باعث معیشت دیوالیہ کے دہانےجاپہنچی، پاکستانی قوم 8 فروری کو موروثی سیاست کے اس کھیل کو یکسر مسترد کر چکی ہے۔

حکومت نے ن لیگ کے مرکزی رہنما و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کیا ہے جس کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جو فوری نافذ العمل ہو گا۔اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرقانون قیصرامام نے کہا ہے کہ آئین میں ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کی کوئی شق نہیں، ڈپٹی وزیراعظم کا عہدہ آئین کے مطابق نہیں ہے ڈپٹی وزیراعظم کےعہدے کیلئے پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالہٰی کا ڈپٹی وزیراعظم کا نوٹیفکیشن بھی آئینی و قانونی نہیں تھا ڈپٹی وزیراعظم کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج ہوسکتا ہے جس کے پاس اختیار ہی نہ ہو ایسا عہدہ بنانا غیرآئینی ہے یہ کر کے آئین وقانون سمیت پورے سسٹم کا تماشہ بنایا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی ٹی آئی کا رانا ثنا اللہ کے بیان پر ردعملاسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بھارتی ٹارگٹ کلنگ پر کوئی بیان نہ آنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم سوئے ہوئے ہیں: وزیر خارجہسعودی عرب کے وفد کا دورہ پاکستان خوش آئند رہا لیکن کچھ سیاسی جماعتیں سعودی وفد کے دورے پر سیاست کر رہی ہیں جو افسوسناک ہے: اسحاق ڈار
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیاکابینہ ڈویژن نے اسحاق ڈار کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

انٹونی بلنکن نے اسحاق ڈار سے بات چیت میں مضبوط شراکت داری کاانٹونی بلنکن نے اسحاق ڈار سے بات چیت میں مضبوط شراکت داری کا
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملنا، عظمی بخاریپہنچی وہیں پر خاک جہاں کا خمیر تھا، عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کے بیان پر صوبائی وزیر اطلاعات کا ردعمل
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ملت ایکسپریس واقعہ: پولیس اہلکار کی گرفتاری کیلئے وزارت داخلہ کو خط تحریرپولیس نے تشدد کا نشانہ بننے کے بعد پر اسرار طور پر ہلاک ہونے والی خاتون مریم کے خاندان کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »