ارشد شریف کو قتل کیا گیا، سازش پاکستان میں تیار کی گئی، فیصل واوڈا

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

فیصل واوڈا نے کہا کہ میرے خیال میں ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے مارا گیا ہے، انہیں صرف دو گولیاں لگیں۔ تفصیلات جانیے: DailyJang ArshadSharif

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کو قتل کیا گیا، اس کی سازش پاکستان میں تیار کی گئی۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کا نہ موبائل ملے گا، نہ لیپ ٹاپ ملے گا، شواہد مٹا دیے گئے ہیں، میرے خیال میں ارشد شریف کو گاڑی کے اندر سے مارا گیا ہے، انہیں صرف دو گولیاں لگیں، ارشد شریف کو سینے اور سر پر جو دو گولیاں لگیں، وہ لانگ رینج سے نہیں چلائی گئیں، ارشد شریف کو جو دو گولیاں لگیں، وہ قریب سے چلائی گئیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف کو سازشیوں نے ڈرایا، اور مجبور کیا کہ ملک سے چلے جاؤ، دبئی سے ارشد شریف کو زبردستی نکالے جانے کی بات درست نہیں ہے، کہا گیا کہ ارشد شریف لندن چلا گیا، لیکن وہ لندن نہیں گیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ میں آخری دن تک ارشد شریف سے رابطے میں تھا، موبائل فون کے فرانزک کیلئے تیار ہوں، پاکستان کے خلاف سازش کرنے والے پاکستان میں موجود ہیں اور انٹرنیشنلی کنکٹڈ ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ لانگ مارچ کے بیانیے کی آڑ میں سازش رچائی جا رہی ہے، امپورٹڈ شخصیات اور کئی لاشیں مارچ کی آڑ میں آنے والے دنوں میں گرنے والی ہیں، عوام ہر چیز پر لبیک کہیں، لیکن کسی اور کیلئے بے گناہ موت نہ مریں، پر امن احتجاج کی آڑ میں بہت سارا خون بہتا دیکھ رہا ہوں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

OfficialDGISPR PresPMLNPunjab please start prob with Imran Khan and Faisal Vodka

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی فیصل واوڈا کے تہلکہ خیز انکشافات09:47 PM, 26 Oct, 2022, اہم خبریں, پاکستان, پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  فیصل واوڈآ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی ،سازش
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

ارشد شریف کا قتل ہوا ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی: فیصل واوڈا - BBC Urduتحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ارشد شریف کی موت ایک حادثہ نہیں ہے۔ ان کے مطابق ارشد شریف کا قتل ہوا ہے، جس کی سازش پاکستان میں ہوئی ہے۔ ارشد شریف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے میں تھے، ارشد شریف کے رابطوں کے بارے میں انھیں بحثیت دوست نہ صرف علم تھا بلکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اجازت سے ان رابطوں کا خود بھی حصہ تھے۔ Allah Pak hmyn is jabir insan ka ibrat naak anjaam dikhaye Ameen Dogggy RanaSanaullahPK I'm sure this is not your decision but that of ImranKhanPTI Patrons. The De Facto Rulers
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں تیار ہوئی، فیصل واؤڈا کا دعویٰ - ایکسپریس اردوارشد شریف قتل کے تمام شواہد مٹا دیے گئے ہیں، مقتول کا کوئی لیپ ٹاپ، موبائل نہیں ملے گا، رہنما پی ٹی آئی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کہا گیا ارشد شریف کو اسٹیبلشمنٹ نے نکلوایا، یہ بالکل بے بنیاد ہے: فیصل واوڈااسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی سازش پاکستان میں ہوئی، مجھے عمران خان کے لانگ مارچ میں خون ہی خون، جنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں، کہا گیا ارشد شریف کو اسٹیبلشمنٹ نے نکلوایا، یہ بالکل بے بنیاد ہے، لانگ مارچ کے بیانیے کی آڑ میں اصل سازش رچائی جارہی ہے، لانگ مارچ میں لاشیں گریں گی۔ اسٹیبلشمنٹ کا تازہ ترین ترجمان 🤣🤣
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

’ارشد شریف کی کار سے فائرنگ کی گئی‘،کینیا پولیس نے مؤقف بدل لیااس سے پہلے کینیا پولیس کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ارشد شریف کی کار نہ روکے جانے پرفائرنگ کی گئی تھی۔ مزید پڑھیں :
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »