اداکارہ نائلہ جعفری کی سینئر اداکاروں کی مالی معاونت کرنے کی اپیل - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اداکارہ نائلہ جعفری کی سینئر اداکاروں کی مالی معاونت کرنے کی اپیل -

پاکستان کی سینئر اداکارہ نائلہ جعفری نے نہایت کسمپرسی کی حالت میں حکومت اورڈراما پروڈیوسرز سے درخواست کی ہے کہ بیمار اور سینئراداکاروں کی مالی معاونت کی جائے۔

نائلہ جعفری نے کہا کہ وہ پچھلے 6 برسوں سے کینسر جیسے موذی مرض سے لڑرہی ہیں۔ پہلی کیموتھراپی کے بعد انہیں انفیکشن ہوگیا تھا اور انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا جس کی وجہ سے ان کی کیموتھراپی کا دوسرا سیشن نہیں ہوسکا۔ اداکارہ نے کہا میں نے جب پی ٹی وی جوائن کیا تھا تو اس وقت جب ہمارے ڈرامے دوبارہ ٹی وی پر نشر کیے جاتے تھے تو ہمیں ان ڈراموں کی رائلٹی ملتی تھی گو کہ وہ پیسے بہت کم ہوتے تھے لیکن ہمیں اچھا لگتاتھا اور وہ پیسے برے نہیں لگتے تھے۔

نائلہ جعفری نے بتایا کہ ان کا ایک ڈراما جو گزشتہ 6 برسوں میں 6 بارٹی وی دکھایا جاچکا ہے اور بھی ایسے ڈرامے ہیں جو دوبارہ دکھائے جارہے ہیں اگر ان ڈراموں سے ہونے والی آمدنی میں سے کچھ معاوضہ ہم جیسے لوگوں کو ملتا رہتا تو ہمیں بڑی سہولت اور آسانی ہوجاتی۔ ہوسکتا ہے کچھ لوگوں کو نہ ہوتی ہو لیکن جب آپ بہت عرصے سے کام نہیں کررہے ہوتے تو یہ پیسے بہت ضروری ہوجاتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

الله رحیم ھے ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والاھے.دعا ھے کہ وہ رحیم و غفور ذات اپنے کرم سے نائلہ جعفری صاحبہ کو صحت کاملہ عطا کرے.اور جو مخیر حضرات ھیں وہ ان کے لیے جو کر سکتے ھیں ضرور کریں لیکن بد قسمتی ھماری یہ ھے کہ ھم لوگ رنگنیوں کے شیدائی ھیں اندھیروں میں اوجلا کرنے والے نھیں.

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اداکارہ نائلہ جعفری کی علاج کیلئےمالی امداد کی اپیلکینسر میں مبتلا معروف اداکارہ نائلہ جعفری نے دوبارہ نشر ہونے والے ڈراموں کا معاوضہ دینے کی درخواست کردی SamaaTV She deserves Allah sehat de Ameen ALLAH SHIFA DEY AAP KO ,AMEEN
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

کینسر میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری کی مالی مدد کی درخواستلاہور: (ویب ڈیسک) کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ نائلہ جعفری نے دوبارہ نشر ہونے والے ڈراموں کا معاوضہ دینے کی درخواست کی ہے۔ Don't worry Allah will help you and He remove your pain He is very merciful and Kareem and best Healer.
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کینسر میں مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری کی مالی مدد کی درخواستلاہور: (ویب ڈیسک) کینسر میں مبتلا معروف اداکارہ نائلہ جعفری نے دوبارہ نشر ہونے والے ڈراموں کا معاوضہ دینے کی درخواست کی ہے۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے: وزیراعظم کی ہدایتاسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کی سخت نگرانی کی جائے، وزیراعظم کی ہدایتاس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں رمضان المبارک کے پیشِ نظر اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »