اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا نام نیب کیسز کے باعث ای سی ایل میں شامل کر دیا گیا، وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں شامل کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کیسز کے باعث وفاقی کابینہ نے احسن اقبال کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے۔
سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں فرد جرم عائد کی جا چکی ہے، تاہم انھوں نے دسمبر 2020 میں صحت جرم سے انکار کر دیا تھا۔ نارووال اسپورٹس سٹی پروجیکٹ نواز شریف کے دوسرے دور 1998میں شروع کیا گیا تھا، اس ریفرنس میں احسن اقبال، سابق ڈی جی اختر نواز، سرفراز رسول، آصف شیخ اور محمد احمد نامزد ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »