آسٹریلیا جانے کے خواہشمند طلبہ کیلئے اہم خبر

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

آسٹریلیا نے غیرملکی طلبہ کے لیے تعلیمی ویزے کا اجراء بند کردیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا غلط استعمال کیا جارہا

آسٹریلوی امیگریشن ڈیپارٹمنٹ حکام نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ویزا قوانین میں موجود اس خامی کو فوری طور پر ختم کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے مختلف ممالک سے آنے والے طلباء ملک میں آتے ہی سستے اور پیشہ ورانہ کورسز کے لیے داخلہ لے سکتے تھے۔

حکام کے مطابق غیرملکی طلباء بنیادی تعلیم کے ساتھ وہ اضافی کورسز کرسکتے ہیں جسے "کنکرنٹ اسٹڈی” کا اصول کہا جاتا ہے جو مختصر کورسز کے ذریعے انہیں ملازمت کے حصول میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ اپنے بیان میں حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ حالیہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بہت سے طلباء اس اصول کا غلط استعمال کرکے اپنے یونیورسٹی کے کورسز کے بجائے مستقل طور پر سستے کورسز میں داخلے لے رہے ہیں۔وزیر تعلیم جیسن کلیئر نے ایک بیان میں کہا کہ قوانین میں یہ تبدیلی 6 ماہ تک بنیادی تعلیم حاصل کرنے سے پہلے ان طلباء کے اندراج کو روکنے کیلئے اہم ہے جو اس مدت سے قبل ہی شارٹ کورسز کرنے کے خواہشمند ہیں، انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تعلیم آسٹریلیا کی چوتھی سب سے بڑی برآمدی صنعت ہے اور اس شعبے کی...

یاد رہے کہ جنوری 2022 میں آسٹریلوی حکومت نے افرادی قوت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اسٹوڈنٹ ویزہ رکھنے والوں کے لیے اوقات کار کی پابندیوں میں عارضی طور پر نرمی کی تھی۔ اوقات کار کی ان پابندیوں میں نرمی سے پہلے غیرملکی طلباء کے پاس کام کرنے کے لیے 40 گھنٹے فی ہفتہ کی حد مقرر تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جرمن شہریت حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبرجرمن حکومت نے غیرملکیوں کو جرمنی کی نیشنلٹی فراہم کرنے کیلئے نئے قوانین متعارف کرائے ہیں جنہیں جلد ہی پارلیمان سے منظورکرایا جائے گا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بھارت کا چاند پر جانا اہم سائنسی فتح اسرو تعریف کا مستحق ہے: ترجمان دفتر خارجہترجمان دفتر خارجہ ممتاز  زہرا بلوچ نے پڑوسی ملک بھارت کے چاند پر  جانے کو اہم سائنسی فتح قرار  دیتے ہوئے بھارتی سائنسی ادارے اسرو کی تعریف کی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے فیسوں میں اضافے کے خلاف دھرنا دے دیاکراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے فیسوں میں پچاس فیصد اضافے کے خلاف یونیورسٹی روڈ پر دھرنا دے کر روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے فیسوں میں اضافے کے خلاف دھرنا دے دیاکراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے فیسوں میں پچاس فیصد اضافے کے خلاف یونیورسٹی روڈ پر دھرنا دے کر روڈ ٹریفک کے لیے بند کردی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

جعلی ویزے پر امریکا جانے والے 21 بھارتی طلبہ کو ڈی پورٹ کر دیاواشنگٹن : امریکا نے جعلی ویزوں پر آنے والے 21 بھارتی طلبہ کو ڈی پورٹ کر دیا اور 5 سال کے لیے امریکا داخلے پر پابندی بھی لگا دی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »