لاہور ہائیکورٹ، پروڈکشن آرڈر کیلئے شاہد خاقان عباسی کی درخواست آئندہ ہفتے کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ، پروڈکشن آرڈر کیلئے شاہد خاقان عباسی کی درخواست آئندہ ہفتے ...
لاہور ہائیکورٹ، پروڈکشن آرڈر کیلئے شاہد خاقان عباسی کی درخواست آئندہ ہفتے کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پروڈکشن آرڈر کیلئے شاہد خاقان عباسی کی درخواست آئندہ ہفتے کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم دیدیا اور وفاقی حکومت کے جواب کی کاپی فریقین کو دینے کا حکم دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں پروڈکشن آرڈر کیلئے شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کےخلاف کیس نیب میں چل رہے ہیں ،درخواست میں نیب کو فریق نہیں بنایا گیا،سرکاری وکیل نے مزید کہاکہ 17واں سیشن 2جنوری سے شروع ہونا ہے جو 30 دن تک جاری رہے گا ، اگر اگلے سیشن میں شریک ہونا ہے تو اس کے لیے نئی درخواست دائر کریں.
عدالت نے کہاکہ درخواست گزارنے کسی مخصوص سیشن کے لیے درخواست دی تھی ،سرکاری وکیل نے کہاکہ انہوں نے 16ویں سیشن میں شرکت کے لیے درخواست دی تھی،رانا مشہود نے کہاکہ ہم سپیکرکے آرڈر کےخلاف عدالت میں آئے ہیں ،نیب کیسز میں نہیں ،سرکاری وکیل نے کہا کہ قومی اسمبلی کا 16واں سیشن شروع ہوچکا ہے.
رانا مشہود نے کہا کہ میں کسی خاص سیشن کے لیے نہیں بلکہ سپیکر ایکٹ کےخلاف عدالت میں ہوں،سپیکرایکٹ میں سیشن میں شرکت کی اجازت دینا لازم ہے جس کی خلاف ورزی ہوئی،سرکاری وکیل نے کہا کہ ماضی میں جتنے بھی پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے وہ سیشن کے لیے ہوتے تھے،عدالت نے کیس کو آئندہ ہفتے مقرر کرنے اور وفاقی حکومت کے جواب کی کاپی فریقین کو دینے کا حکم دیدیا ۔