• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان امیدوار کو مذہب سے پرکھنے پر ٹوری آفیشل نے استعفیٰ دیدیا

لندن (نیوز ڈیسک) ایک مسلمان کو پارٹی کا امیدوار بنانے کیلئے مذہب کی بنیاد پر پرکھنے کا رویہ دیکھ کر ٹوری آفیشل نے استعفیٰ دیدیا، کائلی پیڈلی نے سٹوربرج میں لوکل پارٹی آفیسر اور ٹوری امیدوار کے مناصب سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ ایک مسلمان کو عبادت کرنے کی بنا پر اذیت پہنچائی گئی، ممبران میں اسلاموفوبیا کی موجودگی کے باعث میں نے پارٹی سے استعفیٰ دیا۔ کائلی نے بی بی سی کو بتایا کہ میں اس انٹرویو میں موجود تھا جس میں ٹوری کونسل کے امیدوار سے سوالات کئے گئے کہ ’’آپ دن میں کتنی مرتبہ نماز پڑھتے ہیں، مسجد میں کتنی مرتبہ جاتے ہیں‘‘ اس کے بعد ٹوریوں نے آپس میں گفتگو کی کہ کیا ہمیں کسی ایشین کو لینا چاہئے یا نہیں۔ کائلی پیڈلی نے کہا کہ اس نے کنزرویٹو پارٹی کو کئی مرتبہ اس واقعہ کی شکایت کی مگر کچھ نہیں ہوا، بورس جانسن نے نقاب والی عورت کو لیٹربکس سے تشبیہ دی تھی، جس کی انکوائری کا مطالبہ اپنی جگہ موجود ہے، ایک دفعہ ایک انٹرویو میں میں خود شامل تھا، جس میں مذہب سے متعلق سوالات کئے گئے۔ مسلم کونسل آف برٹین کے جنرل سیکرٹری ہارون خان کا کہنا تھا کہ مسلمان امیدوار سے مذہب سے متعلق سوالات کی بوچھاڑ کی گئی جو کہ ناقابل قبول ہے، لوکل پارٹی کو فوراً معطل کر کے تحقیق کی جائے۔

تازہ ترین