\u067e\u06cc \u0627\u06cc\u0633 \u0627\u06cc\u0644 2022 \u06a9\u06cc\u0644\u0626\u06d2 \u06a9\u0645\u0646\u0679\u0631\u06cc \u067e\u06cc\u0646\u0644 \u06a9\u0627 \u0627\u0639\u0644\u0627\u0646

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پی سی بی نے پی ایس ایل 2022 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کردیا PSL7Commentator PCB DawnNews

پاکستان سپرلیگ 2022 کے سیزن کے لیے سابق کھلاڑیوں سمیت ممتاز کمنٹیٹرز پر مشتمل کمنٹری پینل کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ڈییوڈ گاور پی ایس ایل میں دوسری مرتبہ کمنٹری پینل کا حصہ ہیں اور کراچی میں پہلے مرحلے میں کھیلے جانے والے میچوں کی کمنٹری کریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں میں وقاریونس، بازید خان، ثنامیر، عروج ممتاز، مرینہ اقبال شامل ہیں جبکہ اردو کمنٹری کے لیے مشہور براڈ کاسٹر طارق سعید اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔پی سی بی نے بتایا کہ لیگ کی کوریج کے دوران 30 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا اور اس دوران دنیا بھر میں موجود ناظرین کے لیے بگی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے خوبصور اور سنسنی خیز مناظر پیش کیے جائیں گے۔

پی سی بی نے کہا کہ پاکستان میں موجود شائقین پی ٹی وی اسپورٹس اور اے اسپورٹس جبکہ شمالی امریکا میں ولو ٹی وی، افریقہ میں سپر اسپورٹس، کیریبین میں فلو اسپورص، یوکے اور نیوزی لینڈ میں اسکائی اسپورٹس پر پی ایس ایل 7 کے میچز براہ راست دیکھ پائیں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔