\u0628\u06cc \u062c\u06d2 \u067e\u06cc \u0631\u06c1\u0646\u0645\u0627\u0624\u06ba \u06a9\u06d2 \u06af\u0633\u062a\u0627\u062e\u0627\u0646\u06c1 \u0631\u06cc\u0645\u0627\u0631\u06a9\u0633 \u06a9\u06d2 \u0628\u0639\u062f \u0646\u0631\u06cc\u0646\u062f\u0631 \u0645\u0648\u062f\u06cc \u06a9\u0627 \u06cc\u0648 \u0627\u06d2 \u0627\u06cc \u06a9\u0627 \u062f\u0648\u0631\u06c1

28/06/2022 11:08:00 PM

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی ایئر پورٹ پر میرے استقبال کے لیے آنے والے میرے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے متاثر ہوا ہوں۔ #DawnNews

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی ایئر پورٹ پر میرے استقبال کے لیے آنے والے میرے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے متاثر ہوا ہوں۔ DawnNews

\u062f\u0648\u0646\u0648\u06ba \u0645\u0645\u0627\u0644\u06a9 \u06a9\u06d2 \u062f\u0631\u0645\u06cc\u0627\u0646 \u0645\u0636\u0628\u0648\u0637 \u062a\u062c\u0627\u0631\u062a\u06cc \u0648 \u062b\u0642\u0627\u0641\u062a\u06cc \u062a\u0639\u0644\u0642\u0627\u062a \u06c1\u06cc\u06ba\u060c \u06cc\u0648 \u0627\u06d2 \u0627\u06cc \u0645\u06cc\u06ba \u0628\u06be\u0627\u0631\u062a\u06cc \u0634\u06c1\u0631\u06cc 1 \u06a9\u0631\u0648\u0691 \u0627\u0653\u0628\u0627\u062f\u06cc \u06a9\u0627 35 \u0641\u06cc\u0635\u062f \u06c1\u06cc\u06ba\u060c \u0631\u067e\u0648\u0631\u0679

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان ابوظہبی ایئر پورٹ پر نریندر مودی کا استقبال کررہے ہیں— فوٹو: نریندر مودی ٹوئٹربھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنے کے چند ہفتے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی منگل کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچے، پیغمبر اسلام(ص) کی توہین نے خلیجی ممالک سمیت مسلم دنیا میں غم و غصے کو جنم دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی ٹوئٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے ابوظہبی ائیر پورٹ پر نریندر مودی کا استقبال کیا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی ایئر پورٹ پر میرے استقبال کے لیے آنے والے میرے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے متاثر ہوا ہوں، میں ان کا شکر گزار ہوں۔

مزید پڑھ:
DawnNews »

Do Tok Baat With Kiran Naz | SAMAA TV | 26th November 2022

#DotokBaat #imrankhan #PTI #armychief #samaatv ➽ Subscribe to Samaa News ➽ https://bit.ly/2Wh8Sp8➽ Watch Samaa News Live ➽ https://bit.ly/3oUSwAPStay up-to-d... مزید پڑھ >>

لوگوں کو معلوم نہیں کہ مٹی سے استنجا کرنے والے یہ عرب چاھے وہ قطری سعودی اماراتی ہوں دولت کے ریل پیل میں اتنے اندھے ہو گئے کہ ان کے بیڈ رومز تو دور کی بات ھے ان کے باتھ رومز بھی سونے کے ہیں ان کی بیویوں کی تعداد اور ان کا تعلق کس مذہب سے ھے ان کو معلوم نہیں

\u0628\u062d\u0631\u0627\u0646 \u06a9\u06d2 \u0634\u06a9\u0627\u0631 \u0633\u0631\u06cc \u0644\u0646\u06a9\u0627 \u0645\u06cc\u06ba \u0627\u0633\u06a9\u0648\u0644 \u0628\u0646\u062f\u060c \u0627\u06cc\u0646\u062f\u06be\u0646 \u06a9\u06cc \u0628\u0686\u062a \u06a9\u06d2 \u0644\u06cc\u06d2 \u06af\u06be\u0631 \u0633\u06d2 \u06a9\u0627\u0645 \u06a9\u0631\u0646\u06d2 \u067e\u0631 \u0632\u0648\u0631\u0628\u062d\u0631\u0627\u0646 \u06a9\u06d2 \u0645\u062a\u0627\u062b\u0631\u06c1 \u062c\u0632\u06cc\u0631\u06c1 \u0646\u0645\u0627 \u0645\u0644\u06a9 \u0645\u06cc\u06ba \u0639\u0648\u0627\u0645\u06cc \u0633\u0641\u0631\u06cc \u0633\u06c1\u0648\u0644\u06cc\u0627\u062a\u060c \u0628\u062c\u0644\u06cc \u067e\u06cc\u062f\u0627\u0648\u0627\u0631\u060c \u0637\u0628\u06cc \u062e\u062f\u0645\u0627\u062a \u06a9\u06d2 \u0634\u0639\u0628\u06d2 \u06a9\u0648 \u0627\u06cc\u0646\u062f\u06be\u0646 \u06a9\u06cc \u062a\u0642\u0633\u06cc\u0645 \u0645\u06cc\u06ba \u062a\u0631\u062c\u06cc\u062d \u062f\u06cc \u062c\u0627\u0626\u06d2 \u06af\u06cc\u06d4

\u0639\u0631\u0627\u0642\u06cc \u0648\u0632\u06cc\u0631\u0627\u0639\u0638\u0645 \u06a9\u0627 \u0627\u0639\u0644\u06cc\u0670 \u0633\u0637\u062d\u06cc \u0648\u0641\u062f \u06a9\u06d2 \u06c1\u0645\u0631\u0627\u06c1 \u062f\u0648\u0631\u06c1 \u0627\u06cc\u0631\u0627\u0646\u0627\u0645\u06a9\u0627\u0646 \u06c1\u06d2 \u0627\u06cc\u0631\u0627\u0646 \u0627\u0648\u0631 \u0633\u0639\u0648\u062f\u06cc \u0639\u0631\u0628 \u06a9\u06d2 \u062f\u0631\u0645\u06cc\u0627\u0646 \u0645\u0630\u0627\u06a9\u0631\u0627\u062a \u06a9\u06cc \u0628\u062d\u0627\u0644\u06cc \u067e\u0631 \u0628\u0627\u062a \u0686\u06cc\u062a \u06c1\u0648\u06af\u06cc

\u0634\u0645\u0627\u0644\u06cc \u0648\u0632\u06cc\u0631\u0633\u062a\u0627\u0646: \u067e\u0648\u0644\u06cc\u0648 \u0679\u06cc\u0645 \u067e\u0631 \u062d\u0645\u0644\u06d2 \u0645\u06cc\u06ba 2 \u067e\u0648\u0644\u06cc\u0633 \u0627\u06c1\u0644\u06a9\u0627\u0631\u060c \u0627\u06cc\u06a9 \u0631\u0636\u0627\u06a9\u0627\u0631 \u0642\u062a\u0644\u0645\u0633\u0644\u062d \u0627\u0641\u0631\u0627\u062f \u0645\u0648\u0679\u0631\u0633\u0627\u0626\u06cc\u06a9\u0644 \u067e\u0631 \u0627\u0653\u0626\u06d2 \u0627\u0648\u0631 \u0648\u06cc\u06a9\u0633\u06cc \u0646\u06cc\u0634\u0646 \u0679\u06cc\u0645 \u067e\u0631 \u0641\u0627\u0626\u0631\u0646\u06af \u06a9\u0631\u062f\u06cc \u062c\u0633 \u06a9\u06d2 \u0646\u062a\u06cc\u062c\u06d2 \u0645\u06cc\u06ba \u0627\u06cc\u06a9 \u0631\u0627\u06c1\u06af\u06cc\u0631 \u0628\u0686\u06c1 \u0628\u06be\u06cc \u0632\u062e\u0645\u06cc \u06c1\u0648\u0627\u060c \u067e\u0648\u0644\u06cc\u0633

\u0631\u0648\u0633 \u0646\u06d2 \u06cc\u0648\u06a9\u0631\u06cc\u0646 \u06a9\u06d2 \u0627\u06cc\u06a9 \u0627\u0648\u0631 \u0627\u06c1\u0645 \u0634\u06c1\u0631 \u067e\u0631 \u0642\u0628\u0636\u06c1 \u06a9\u0631\u0644\u06cc\u0627\u0631\u0648\u0633\u06cc \u0641\u0648\u062c \u0646\u06d2 \u0633\u06cc\u0648\u0631\u062f\u0648\u0646\u06cc\u062a\u0633\u06a9 \u067e\u0631 \u0645\u06a9\u0645\u0644 \u0642\u0628\u0636\u06c1 \u06a9\u0631\u0644\u06cc\u0627 \u06c1\u06d2\u060c\u06cc\u0648\u06a9\u0631\u06cc\u0646 Amazing

\u0628\u0646\u06cc \u06af\u0627\u0644\u0627 \u06a9\u0627 \u0645\u0644\u0627\u0632\u0645 \u0639\u0645\u0631\u0627\u0646 \u062e\u0627\u0646 \u06a9\u06d2 \u06a9\u0645\u0631\u06d2 \u0645\u06cc\u06ba \u062e\u0641\u06cc\u06c1 \u0688\u06cc\u0648\u0627\u0626\u0633 \u0644\u06af\u0627\u062a\u06d2 \u06c1\u0648\u0626\u06d2 \u067e\u06a9\u0691\u0627 \u06af\u06cc\u0627\u0628\u0646\u06cc \u06af\u0627\u0644\u06c1 \u06a9\u06d2 \u0633\u06cc\u06a9\u06cc\u0648\u0631\u0679\u06cc \u0633\u0631\u0628\u0631\u0627\u06c1 \u06a9\u0648 \u0627\u0637\u0644\u0627\u0639 \u0645\u0644\u06cc \u062a\u06be\u06cc \u06a9\u06c1 \u0627\u06cc\u06a9 \u0645\u0644\u0627\u0632\u0645 \u0639\u0645\u0631\u0627\u0646 \u062e\u0627\u0646 \u06a9\u06d2 \u0628\u06cc\u0688 \u0631\u0648\u0645 \u0645\u06cc\u06ba \u06a9\u0686\u06be \u0688\u06cc\u0648\u0627\u0626\u0633 \u0644\u06af\u0627 \u0631\u06c1\u0627 \u06c1\u06d2\u06d4

\u06a9\u0648\u0631\u0648\u0646\u0627 \u06a9\u06cc \u0646\u0626\u06cc \u0644\u06c1\u0631 \u060c \u0634\u06c1\u0631\u06cc\u0648\u06ba \u06a9\u06d2 \u0644\u06cc\u06d2 \u0645\u0627\u0633\u06a9 \u06a9\u0627 \u0627\u0633\u062a\u0639\u0645\u0627\u0644 \u0644\u0627\u0632\u0645\u06cc\u00a0\u0642\u0631\u0627\u0631Abbtakk News

0 یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زائد النہیان ابوظہبی ایئر پورٹ پر نریندر مودی کا استقبال کررہے ہیں— فوٹو: نریندر مودی ٹوئٹر بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کی ترجمان نوپور شرما کی جانب سے پیغمبر اسلامﷺ کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنے کے چند ہفتے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی منگل کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پہنچے، پیغمبر اسلام(ص) کی توہین نے خلیجی ممالک سمیت مسلم دنیا میں غم و غصے کو جنم دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی ٹوئٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے ابوظہبی ائیر پورٹ پر نریندر مودی کا استقبال کیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی ایئر پورٹ پر میرے استقبال کے لیے آنے والے میرے بھائی عزت مآب شیخ محمد بن زید النہیان سے متاثر ہوا ہوں، میں ان کا شکر گزار ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب، یو اے ای کا بھارت میں 70 ارب ڈالر کی ریفائنری لگانے پر غور بھارتی وزیراعظم جرمنی میں 'جی 7' سمٹ میں شرکت کرکے واپس بھارت جاتے ہوئے یو اے ای کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں، ان کی جماعت کی ترجمان کی طرف سے پیغمبر اسلام ﷺ کے بارے میں توہین آمیز تبصرے پر اس مہینے کے اوائل میں خلیجی ممالک میں احتجاج کیا گیا تھا۔ متحدہ عرب امارت اور سعودی عرب نے اس کی مذمت کی تھی جبکہ قطر اور کویت نے بھارت کے سفارت کاروں کو طلب کیا تھا، کویت میں ایک سپر مارکیٹ نے بھارتی مصنوعات ہٹا دی تھیں۔ مسلم ممالک کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آنے کے بعد حکمراں جماعت بی جے پی نے نوپور شرما کو ان کے ریمارکس پر معطل کردیا تھا۔ مزید پڑھیں: اسلامی تعاون تنظیم کی توہین آمیز تبصروں پر بھارت پر تنقید ان ریمارکس کے بعد بھارت میں جھڑپیں بھی ہوئی تھیں جبکہ اس ترجمان کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا تھا۔ پاکستان نے بھی بی جے پی کے رہنما کی پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف ریمارکس کی شدید مذمت کی تھی اور صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی حکمران جماعت سے مطالبہ کیا تھا کہ انتہا پسند اور فاشسٹ ہندوتوا نظریے سے پرہیز کریں اور اس کی مذمت کریں۔ بھارت کے وزیر خارجہ نے کہا کہ نریندر مودی کے دورے کا مقصد شیخ محمد بن زید النہیان سے ان کے بھائی سابق صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان کے انتقال پر اظہار ہمدردی کرنا اور انہیں صدر بننے پر مبارکباد دینا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تجارتی و ثقافتی تعلقات ہیں، یو اے ای میں بھارتی شہری 1 کروڑ آبادی کا 35 فیصد ہیں جو کہ سب سے بڑی تارکینِ وطن کمیونٹی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق ہندوستان اور یو اے ای کے درمیان 59 ارب ڈالر کی تجارت ہے، 20-2019 میں چین اور امریکا کے بعد خلیجی ملک بھارت کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنماؤں کے توہین آمیز تبصروں کی مذمت کرتے ہیں، امریکا بھارت کے لیے متحدہ عرب امارت برآمدات کا تیسرا بڑا ملک ہے، 21-2020 میں تقریباً 16 ارب ڈالر کی برآمدت کی گئی تھیں۔ فروری میں دونوں ممالک نے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے۔ .0 سری لنکا ان دنوں اپنی تاریخ کے بد ترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے—فوٹو:رائٹرز سری لنکا میں سیکیورٹی فورسز نے پیٹرول کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے شہریوں میں ٹوکن تقسیم کیے جب کہ ملک میں ایندھن کی شدید قلت کے ساتھ 7 دہائیوں کے دوران اپنے بدترین معاشی بحران کا مقابلہ کرنے والے ملک کے دارالحکومت کولمبو میں اسکول بند کردیے گئے اور سرکاری ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کو کہا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے 'رائٹرز' کی خبر کے مطابق اپنے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر ریکارڈ کم ترین سطح پر ہونے کے ساتھ 2 کروڑ 20 لاکھ نفوس پر مشتمل آبادی والا جزیرہ نما ملک خوراک، ادویات اور سب سے زیادہ اہم چیز ایندھن کی ضروری درآمدات کی ادائیگی کے لیے جد وجہد کر رہا ہے۔ 67 سالہ آٹورکشہ ڈرائیور ڈبلیو ڈی شیلٹن کا کہنا تھا کہ میں 4 روز سے لائن میں کھڑا ہوں، اس دوران میں ٹھیک سے سویا نہیں اور نہ ہی صحیح طرح سے کھانا کھایا، ٹوکن وصول کرنے والے شہری کےلیے ایندھن دستیاب ہونے کے بعد اس کو وصول کرنے تک قطار میں اپنی جگہ پر کھڑا رہنا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سری لنکا روس سے سستا ایندھن خریدنے کی کوششوں میں مصروف کولمبو کے وسط میں واقع ایک فیول اسٹیشن پر 24ویں نمبر پر کھڑے ڈبلیو ڈی شیلٹن کا مزید کہنا تھا کہ ہم کما نہیں سکتے، ہم اپنے خاندانوں کو کھانا نہیں کھلا سکتے۔ ڈبلیو ڈی شیلٹن کا گھر اس فیول اسٹیشن سے سرف 5 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع تھا مگر پیٹرول نہ ہونے کے باعث وہ اپنے گھر تک کا سفر نہیں کرسکتا تھا، اس لیے وہیں اسٹیشن پر ٹہر گیا تھا۔ یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ حکومت اپنے ایندھن کے ذخائر کو کس حد تک بڑھا سکتی ہے۔ وزیر بجلی و توانائی کنچانا وجیسیکیرا نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہمارے پاس تقریباً 9 ہزار ٹن ڈیزل اور 6 ہزار ٹن پیٹرول کے ذخائر موجود ہیں لیکن مزید کوئی نئی شپمنٹ آنا باقی نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: معاشی بحران کے شکار سری لنکا نے آئی ایم ایف سے مذاکرات شروع کردیے حکومت نے ملازمین کو آئندہ نوٹس تک گھر سے کام کرنے کو کہا ہے جب کہ تجارتی دارالحکومت کولمبو اور اس کے اطراف کے علاقوں میں اسکول ایک ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ گزشتہ ہفتے سے فیول اسٹیشن پر پیٹرول کے حصول کے لیے قطاروں میں کافی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ ڈبلیو ڈی شیلٹن نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ ہم نہیں جانتے کہ یہ بحران کب ختم ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں پیٹرول کے حصول کیلئے فسادات، فوج کی فائرنگ عوامی سفری سہولیات، بجلی کی پیداوار اور طبی خدمات کو ایندھن کی تقسیم میں ترجیح دی جائے گی جب کہ اس میں سے کچھ حصہ بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو فراہم کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک ٹیم 3 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت کے لیے سری لنکا کا دورہ کر رہی ہے۔ اگرچہ سری لنکن قوم جمعرات کو دورہ ختم ہونے سے پہلے ہی آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ قرض کے حصول کے معاہدے تک پہنچنے کی توقع کر رہی ہے لیکن اسٹاف لیول معاہدہ ہونے کے بعد بھی فوری طور پر فنڈز جاری کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔.Comments عراقی وزیراعظم سعودی عرب کے دورے کے بعد ایران پہنچ گئے، تصویر: خبررساں ایجسنی تسنیم عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی ایک اعلیٰ سطحی سیاسی و اقتصادی وفد کی قیادت کے ساتھ کو تہران پہنچے گئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق عراقی وزیراعظم کے ایرانی دارالحکومت پہنچنے پر ایران کے وزیر توانائی علی اکبر محرابیان نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے عراقی وزیر اعظم کا سرکاری طور پر استقبال کرکیا۔ عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی کا منصوبہ ہے کہ وہ اعلیٰ سطحی ایرانی حکام کے ساتھ انتہائی اہم باہمی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کریں گے۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی سے جدہ میں ملاقات، تصویر: ایس پی اے امکان ہے کہ ایرانی اور عراقی ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کی بحالی پر بات چیت کریں گے، جن کا پانچواں دور اپریل میں ہوا تھا۔ واضح رہے کہ اپنے دورہ ایران سے پہلے کاظمی نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔.0 مسلح افراد موٹرسائیکل پر آئے اور ویکسی نیشن ٹیم پر فائرنگ کردی — فائل فوٹو: آن لائن صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم پر حملہ کرکے ٹیم کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار اور ایک رضاکار کو قتل کردیا۔ پولیو ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیمز علاقے میں انسداد پولیو مہم میں مصروف تھیں کہ اس دوران ان پر حملہ ہوا، جاں بحق رضاکار کی شناخت رشید اللہ کے نام سے ہوئی۔ سینئر پولیس افسر اشفاق انور نے غیر ملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’مسلح افراد موٹر سائیکل پر آئے اور ویکسی نیشن ٹیم پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک راہگیر بچہ بھی زخمی ہوا۔‘ یہ بھی پڑھیں: ملک کے انتہائی خطرے کے شکار 25 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ حملے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا، ضلع کے سینئر سرکاری عہدیدار شاہد علی خان نے بھی واقعے کی تصدیق کی۔ پاکستان اور افغانستان وہ دو ممالک ہیں جہاں پولیو کی بیماری اب بھی موجود ہے اور یہاں ویکسی نیشن ٹیموں کو عسکریت پسندوں کے حملوں کا سامنا رہتا ہے۔ سال 2012 سے اب تک متعدد پولیو ورکرز اور ان کی حفاظت پر مامور اہلکاروں کو قتل کیا جاچکا ہے۔ مزید پڑھیں: ملک بھر میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز خیال رہے کہ رواں سال کی دوسری ذیلی انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوا تھا جس کے دوران چاروں صوبوں کے 25 انتہائی خطرے کے شکار اضلاع میں ایک کروڑ 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا عزم کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ قطروں سے محروم رہ جانے والے بچوں کی اطلاع دینے اور والدین کی معاونت کے لیے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 اور ایک 7/24 واٹس ایپ ہیلپ لائن 46-65-777-0346 بھی شروع کی گئی ہے۔ ملک میں گزشتہ سال صرف ایک کیس سامنے آیا تھا جبکہ رواں سال پولیو کے 11 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور یہ تمام 11 کیسز شمالی وزیرستان میں سامنے آئے ہیں۔.