\u0627\u0645\u0631\u06cc\u06a9\u0627 \u0646\u06d2 \u06af\u0648\u0627\u0646\u062a\u0627\u0646\u0627\u0645\u0648 \u0628\u06d2 \u0645\u06cc\u06ba \u0642\u06cc\u062f \u0627\u0653\u062e\u0631\u06cc \u0627\u0641\u063a\u0627\u0646 \u0634\u06c1\u0631\u06cc \u06a9\u0648 \u0628\u06be\u06cc \u0631\u06c1\u0627 \u06a9\u0631\u062f\u06cc\u0627

24/06/2022 8:50:00 PM

اسد اللہ ہارون الافغانی کو افغانستان منتقل کیا جائے گا #SamaaTV #Afghanistan #America #guantanamobay

اسد اللہ ہارون الافغانی کو افغانستان منتقل کیا جائے گا SamaaTV Afghanistan America guantanamobay

\u0627\u0633\u062f \u0627\u0644\u0644\u06c1 \u06c1\u0627\u0631\u0648\u0646 \u0627\u0644\u0627\u0641\u063a\u0627\u0646\u06cc \u06a9\u0648 \u0627\u0641\u063a\u0627\u0646\u0633\u062a\u0627\u0646 \u0645\u0646\u062a\u0642\u0644 \u06a9\u06cc\u0627 \u062c\u0627\u0626\u06d2 \u06af\u0627

سماء ویب ڈیسک Jun 24, 2022 امریکی محکمہ دفاع نے اسد اللہ ہارون الافغانی المعروف “گل” کو گوانتاناموبے کے حراستی مرکز سے افغانستان منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ محکمہ دفاع نے امریکی حکومت کے دیگر محکموں کے ساتھ مل کر واشنگٹن کے حکم کے مطابق ‘‘گل’’ کو گوانتانامو بے سے اپنے ملک واپس بھیجنے کیلئے رہا کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ‘گل’ کو گوانتانامو بے سے نکالنے کی دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کے پاس اب اسد اللہ ہارون الافغانی کو نظربند رکھنے کا جواز فراہم کرنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔ اسد اللہ ہارون گوانتانامو بے میں قید آخری افغان شہری تھے، جنہیں گزشتہ سال اکتوبر میں رہا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ امریکی افواج نے ‘‘گل’’ کو 2007 میں شدت پسند گروپوں سے تعلق پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اسد اللہ ہارون گوانتاناموبے کے ان 2 قیدیوں میں سے ایک ہیں جنہیں ان کے خاندان کے حوالے کردیا گیا ہے۔ امریکا اور ذبیح اللہ نے ‘سہولیات’ فراہم کرنے پر قطری حکام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ طالبان ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ بیرون ملک زیرحراست تمام افغانوں کی رہائی کیلئے کام کررہے ہیں۔ ان کی رہائی کو گذشتہ سال ایک امریکی جائزہ پینل نے مسترد کر دیا تھا۔ لیکن گذشتہ اکتوبر میں ان کے رہائی کے حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ ان کا شدت پسند گروپ میں کوئی قائدانہ کردار نہیں ہے اور وہ اپنے سابق اقدامات پر پشیمان ہیں۔.0 وفاقی وزیر نے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا— فائل فوٹو: اے پی ڈھائی ماہ کے وقفے کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے 200 کیسز رپورٹ ہونے پر حالات کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں ملک کی وفاقی و صوبائی قیادت سر جوڑ کربیٹھ گئی۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فورم کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہریوں کی ویکسین کی مہم تیز کی جائے کیونکہ یہ کورونا وائرس سے دفاع کے لیے اہم ہتھیار ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ مہینوں میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے ٹیسٹ میں کمی کردی گئی تھی جس میں ایک بار پھر اضافہ کردیا جائےگا، تاکہ ملک بھر میں وبا سے متاثر افراد کی تعداد کا جائزہ لیا جاسکے۔ مزید پڑھیں: کورونا وائرس دوبارہ سر اٹھانے لگا، حیدر آباد میں مثبت شرح 16 فیصد ریکارڈ اسلام آباد میں وفاقی وزیر صحت عبد القدیر پٹیل کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت داخلہ، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی، ڈرگ ریگیولیٹری اتھارٹی آف پاکستان اور مقامی انتظامیہ نے شرکت کی جبکہ صوبائی نمائندگان ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔ نیشنل کوآرڈینیٹر میجر عامر اکرام نے کورونا کے موجودہ حالات اور ویکسی نیشن کا جائزہ لیا۔ فورم کو آگاہ کیا گیا کہ 85 فیصد اہل آبادی مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہے جبکہ 93 فیصد نے ویکسین کی ایک خوراک حاصل کی ہے جبکہ سندھ میں 12 سال اور اس سے زائد عمر 100 فیصد افراد ویکسین لگوا چکے ہیں۔ صوبائی وزیر کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس سے حفاظت کے لیے تمام صوبوں اور علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر بوسٹر شاٹس لگائے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: طبی ماہرین نے کورونا وائرس کی چھٹی لہر کے خطرے سے خبردار کردیا انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حالات کا جائزہ لیا جائے تو ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 2 فیصد ہے جس کا سہرا ہیلتھ کیئر سسٹم اور اسٹیک ہولڈرز کو جاتا ہے پھر بھی ہمیں موجودہ حالات کے پیش نظر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ کورونا وائرس کی عالمی حالات کے پیشِ نظر سینٹرل ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ (سی ایچ ای) کو تمام داخلی مقامات پر مسافروں کی صحت کا جائزہ لینا چاہیے، سی ایچ ای کی فعالیت کو بڑھانے کے لیے اسے مضبوط کیا جائےگا۔ سی ایچ سی ملک کے باہر صحت سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کرتا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نان فرماسیوٹیکل انٹروینشن (این پی آئیز) اور دیگر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ مزید پڑھیں: کورونا وائرس: صوبہ سندھ نے 100 فیصد ویکسینیشن کا ہدف عبور کرلیا وزیر نے سماجی فاصلہ، ماسک پہننے اور خاص طور پر ہجوم والے مقامات پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے عید الضحیٰ کے موقع پر مارکیٹوں میں ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق نئے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 204 ہے،کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 15.Jun 23, 2022 سپریم کورٹ نے دعا زہرا کے والدین کی جانب سے درخواست واپس لینے پر معاملہ نمٹادیا ہے دعا زہرا کے والدین نے سندھ اہئی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست واپس لے لی ہے ، جس کے بعد سپریم کورٹ نے معاملہ نمٹادیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ متعلقہ کیس ہمارے دائرہ کار میں نہیں، میڈیکل بورڈکی تشکیل کے لیے مناسب فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے بعد دعا زہرا کے والدین کے وکیل جبران ناصر نے کہا کہ دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لئے میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی درخواست دائر کریں گے۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جسٹس سجادعلی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کی۔ مہدی کاظمی نے عدالتی استفسار پر بتایا کہ دعا زہرا کا میڈیکل عدالت کے حکم پر ہوا لیکن اس کے لئے کوئی میڈیکل بورڈ نہیں بنا۔ جسٹس منیب اختر نے مدعی سے استفسار کیا کہ آپ نےہاٸی کورٹ سے کیا استدعا کی تھی، جس پر مہدی کاظمی کے وکیل نے کہا کہ ہم نے عدالت عالیہ سے درخواست کی تھی کہ بچی کو طلب کیا جاٸے اور ہمارے حوالے کیا جاٸے۔ مہدی کاظمی کے وکیل کے جواب پر جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے دعا زہرا کو بلا کر اس کا بیان تو ریکارڈ کرلیا، اس طرح استدعا تو پوری ہوگٸی۔ دعا زہرا کیس میں سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ کیا تھا؟ تفصیل پڑھیے جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ 2 ہاٸی کورٹس نے دعا کا بیان ریکارڈ کیا کہ جس میں اس نے کہا کہ وہ مرضی سے گٸی ہے، جب لڑکی خود کہتی ہے کہ اسے اغوا نہیں کیا گیا تو کیس تو خود ہی ختم ہوگیا لیکن سندھ ہاٸیکورٹ نے پھر بھی احتیاط سے کام لیا۔ عدالتی استفسار پر مہدی کاظمی نے کہا کہ میری بیٹی کو ہراساں کیا گیا ہے۔ اس نے دباؤ میں بیان دیا ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ اس نےتو آپ کے سامنے ہاٸی کورٹ میں بیان دیا تھا۔ وہ تو بار بار کہہ رہی ہےکہ اس نےمرضی سے شادی کی ہے اسے اغوا نہیں کیا گیا، اگر دعا زہرا نے دوبارہ کہہ دیا کہ شوہرکےساتھ رہنا ہے تو کیا کریں گے۔ عدالت کے استفسار پر دعا زہرا کے والد سید مہدی کاظمی نے کہا کہ انہیں اپنی بچی سے نہیں ملنےدیاگیا، صرف پانچ منٹ کے لٸے فاضل جج کے چیمبر میں ملاقات کراٸی گٸی تھی، ملاقات کے وقت وہاں پولیس افسران بھی موجود تھے۔ جسٹس سجادعلی شاہ نے استفسار کیا کہ اگر ہم آپ کو 6 سے 8 گھنٹے کی ملاقات کرادیں پھر ٹھیک ہے؟ جسٹس محمدعلی مظہر نے ریمارکس دیئے کہ آپ اور آپ کی اہلیہ دعا زہرا سے مل کر تسلی کرلیں۔اس کے بعد بھی اگر دعا نے آپ کے ساتھ جانے سے انکار کردیا تو پھر کیا کریں۔ سپریم کورٹ نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ بھی کرلیا تھا۔.محسن بلال Jun 23, 2022 مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے وقت لگے گا، ایک پارٹی ملک کو مسائل کے دلدل سے باہر نہیں نکال سکتی۔ جاتی امرا لاہور میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ پروفیس ساجد میر نے لندن میں نوازشریف سے ملاقات کے حوالے سے بات کی اور مریم نواز کو نوازشریف کا اہم پیغام پہنچایا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت ملک کی چولیں ہلا کر گئی ہے، اور پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرکے گئی ہے، ہم دنیا سے کٹ کر زندگی نہیں گزار سکتے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیے وقت لگے گا، ایک پارٹی تنہا ملک کو مسائل کے دلدل سے باہر نہیں نکال سکتی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمیں ملکی وقار کے ساتھ ہمیں ملکی استحکام بھی عزیز ہے، عمرانی فتنہ احتجاج کے نام پر پھر فساد کی دھمکیاں دے رہا ہے، لیکن عمرانی فتنے کے چہرے سے نقاب اتر گيا ہے، اور عوام نے ان کا اصل چہرہ دیکھ لیا ہے، اب عوام مزید دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھا کہ ہمیں ملک پاکستان عزیز ہے، پی ڈی ایم کو بحرانی حالت میں حکومت کا کوئی شوق نہیں تھا، لیکن ہم نے قوم کے وسیع تر مفاد میں اور بحرانی کیفیت سے ملک کو نکالنے کے لئے حکومت لینے کا فیصلہ کیا۔ ساجد میر نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستان کو تباہی کی طرف لے کر جارہے تھے، ملک کے وسیع تر مفاد کے لئے عمران خان کو اقتدار کی کرسی سے اتارنا ناگزیر ہوچکا تھا.

مزید پڑھ:
SAMAA TV »
Loading news...
Failed to load news.

\u06a9\u0648\u0631\u0648\u0646\u0627 \u0648\u0627\u0626\u0631\u0633: \u062d\u06a9\u0648\u0645\u062a \u06a9\u0627 \u0648\u06cc\u06a9\u0633\u06cc\u0646\u06cc\u0634\u0646\u060c \u0679\u06cc\u0633\u0679\u0646\u06af \u062a\u06cc\u0632 \u06a9\u0631\u0646\u06d2 \u06a9\u0627 \u0641\u06cc\u0635\u0644\u06c1\u06a9\u0648\u0631\u0648\u0646\u0627 \u0648\u0627\u0626\u0631\u0633 \u06a9\u06d2 \u067e\u06be\u06cc\u0644\u0627\u0624 \u06a9\u0648 \u0631\u0648\u06a9\u0646\u06d2 \u0627\u0648\u0631 \u0627\u0633 \u0633\u06d2 \u062d\u0641\u0627\u0638\u062a \u06a9\u06d2 \u0644\u06cc\u06d2 \u062a\u0645\u0627\u0645 \u0635\u0648\u0628\u0648\u06ba \u0645\u06cc\u06ba \u062a\u0631\u062c\u06cc\u062d\u06cc \u0628\u0646\u06cc\u0627\u062f\u0648\u06ba \u067e\u0631 \u0628\u0648\u0633\u0679\u0631 \u0634\u0627\u0679\u0633 \u0644\u06af\u0627\u0626\u06d2 \u062c\u0627\u0626\u06cc\u06ba\u060c \u0648\u0632\u06cc\u0631 \u0635\u062d\u062a

\u062f\u0639\u0627 \u0632\u06c1\u0631\u0627 \u06a9\u06d2 \u0648\u0627\u0644\u062f\u06cc\u0646 \u0646\u06d2 \u062f\u0631\u062e\u0648\u0627\u0633\u062a \u0648\u0627\u067e\u0633 \u0644\u06d2 \u0644\u06cc\u060c \u0633\u067e\u0631\u06cc\u0645 \u06a9\u0648\u0631\u0679 \u0646\u06d2 \u0645\u0639\u0627\u0645\u0644\u06c1 \u0646\u0645\u0679\u0627\u062f\u06cc\u0627\u0639\u0645\u0631\u06a9\u06d2 \u062a\u0639\u06cc\u0646 \u06a9\u06d2 \u0644\u0626\u06d2 \u0645\u06cc\u0688\u06cc\u06a9\u0644 \u0628\u0648\u0631\u0688 \u06a9\u06cc \u062a\u0634\u06a9\u06cc\u0644 \u06a9\u06cc \u062f\u0631\u062e\u0648\u0627\u0633\u062a \u062f\u06cc\u06ba \u06af\u06d2\u060c \u0648\u06a9\u064a\u0644 \u0645\u06c1\u062f\u06cc \u06a9\u0627\u0638\u0645\u06cc Good 👍 job

\u0645\u0644\u06a9 \u06a9\u0648 \u0627\u067e\u0646\u06d2 \u067e\u0627\u0624\u06ba \u067e\u0631 \u06a9\u06be\u0691\u0627 \u06a9\u0631\u0646\u06d2 \u06a9\u06d2 \u0644\u06cc\u06d2 \u0648\u0642\u062a \u0644\u06af\u06d2 \u06af\u0627\u060c \u0645\u0631\u06cc\u0645 \u0646\u0648\u0627\u0632\u0627\u06cc\u06a9 \u067e\u0627\u0631\u0679\u06cc \u062a\u0646\u06c1\u0627 \u0645\u0644\u06a9 \u06a9\u0648 \u0645\u0633\u0627\u0626\u0644 \u06a9\u06d2 \u062f\u0644\u062f\u0644 \u0633\u06d2 \u0628\u0627\u06c1\u0631 \u0646\u06c1\u06cc\u06ba \u0646\u06a9\u0627\u0644 \u0633\u06a9\u062a\u06cc \u060c \u0645\u0631\u06cc\u0645 \u0646\u0648\u0627\u0632 پولیو کا علاج ہو رہا ہے جو دنیا میں ختم ہو چکا یہاں ابھی بھی موجود ہے Bhai is ne mulk kis cheez ka naam rakha howa ha? تمہاری 'ب' کا 'پ'..

\u062d\u06a9\u0648\u0645\u062a \u067e\u0631\u0648\u06cc\u0632 \u0645\u0634\u0631\u0641 \u06a9\u0648 \u0648\u0627\u067e\u0633 \u0644\u0627\u0646\u06d2 \u06a9\u06d2 \u0644\u06cc\u06d2 \u0633\u06c1\u0648\u0644\u062a \u0641\u0631\u0627\u06c1\u0645 \u06a9\u0631\u0646\u0627 \u0686\u0627\u06c1\u062a\u06cc \u06c1\u06d2\u060c \u0648\u0632\u06cc\u0631\u0642\u0627\u0646\u0648\u0646\u067e\u0631\u0648\u06cc\u0632 \u0645\u0634\u0631\u0641 \u06a9\u0648 \u0648\u0637\u0646 \u0648\u0627\u067e\u0633 \u0622\u06a9\u0631 \u0642\u0627\u0646\u0648\u0646 \u06a9\u0627 \u0633\u0627\u0645\u0646\u0627 \u06a9\u0631\u0646\u0627 \u0686\u0627\u06c1\u06cc\u06d2 \u0627\u0648\u0631 \u0639\u062f\u0627\u0644\u062a \u0627\u0646 \u06a9\u06d2 \u0645\u0639\u0627\u0645\u0644\u06d2 \u06a9\u0648 \u062f\u06cc\u06a9\u06be\u06d2\u060c \u0627\u0639\u0638\u0645 \u0646\u0630\u06cc\u0631 \u062a\u0627\u0631\u0688 طاقت کے محور بڑے اچھے طریقے سے اپنے ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔ لعنت Lanat

\u067e\u0646\u062c\u0627\u0628 \u06a9\u0627\u0628\u06cc\u0646\u06c1 \u0646\u06d2 11 \u0679\u0648\u0644 \u067e\u0644\u0627\u0632\u0648\u06ba \u06a9\u0648 \u062e\u062a\u0645 \u06a9\u0631\u0646\u06d2 \u06a9\u06cc \u0645\u0646\u0638\u0648\u0631\u06cc \u062f\u06cc\u062f\u06cc\u06af\u0646\u062f\u0645 \u0631\u06cc\u0644\u06cc\u0632 \u067e\u0627\u0644\u06cc\u0633\u06cc \u0645\u06cc\u06ba \u0628\u06be\u06cc \u062f\u0648 \u0645\u0627\u06c1 \u062a\u0648\u0633\u06cc\u0639 \u06a9\u06cc \u0645\u0646\u0638\u0648\u0631\u06cc \u062f\u06cc\u062f\u06cc \u06af\u0626\u06cc یہ کیسا وزیراعلیٰ پنجاب ہے جو چور ہے اس کا باپ بھی چور ہے اور اپنے اوپر سے کتنے کیس ختم کر لیے... وہ نہیں بتایا. چینی چوروں کے کتنے کیس ختم کیے وہ بھی بتاتے

\u0645\u0635\u0631 \u0645\u06cc\u06ba \u0634\u0627\u062f\u06cc \u06a9\u06cc \u067e\u06cc\u0634\u06a9\u0634 \u06a9\u0648 \u0631\u062f \u06a9\u0631\u0646\u06d2 \u067e\u0631 \u062e\u0627\u062a\u0648\u0646 \u06a9\u0648 \u06af\u0644\u06c1 \u06a9\u0627\u0679 \u06a9\u0631 \u0642\u062a\u0644 \u06a9\u0631\u062f\u06cc\u0627\u0639\u06cc\u0646\u06cc \u0634\u0627\u06c1\u062f\u06cc\u0646 \u0646\u06d2 \u0645\u0644\u0632\u0645 \u06a9\u06cc \u0645\u0642\u062a\u0648\u0644\u06c1 \u06a9\u0648 \u0642\u062a\u0644 \u06a9\u0631\u06a9\u06d2 \u0641\u0631\u0627\u0631 \u06c1\u0648\u0646\u06d2 \u06a9\u06cc \u06a9\u0648\u0634\u0634 \u06a9\u0648 \u0646\u0627\u06a9\u0627\u0645 \u0628\u0646\u0627\u062a\u06d2 \u06c1\u0648\u0626\u06d2 \u067e\u0648\u0644\u06cc\u0633 \u06a9\u06d2 \u062d\u0648\u0627\u0644\u06d2 \u06a9\u0631\u062f\u06cc\u0627