• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بچوں کو بینائی کی کمزوری سے کیسے بچایا جاسکتا ہے؟

والدین کا موجودہ دور میں سب سے بڑا مسئلہ اپنے بچوں کو موبائل فون کے بے جا استعمال سے دور رکھنا ہے اور ان کا یہ مسئلہ کافی حد تک درست بھی ہے۔

نئی تحقیق میں بچوں کی روز مرہ کی زندگی اور انہیں کتابوں اور موبائل فون سے دور رکھنے سے متعلق آگاہی ہی سامنے آئی ہے۔

بینائی سے متعلق میئوپیا کی نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ نوجوانوں اور بچوں کو ایک مخصوص وقت تک اپنے موبائل فون، کتابوں یا پھر ایسے کام سے دور رہنا چاہیے جو نہایت قریب سے دیکھ کر کیے جاتے ہیں۔ 

محققین کا کہنا ہے کہ بچوں کو ایسے کاموں سے روزانہ 2 گھنٹوں تک دور رہنا چاہیے تاکہ ان کی قوت بینائی پر منفی اثرات مرتب نہ ہوں۔

سائنس دانوں نے مستقبل میں زیادہ لوگوں کے نابینا ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹی عمر میں اگر بچوں کی بینائی خراب ہوجائے گی تو عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان کے نابینا ہونا کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کی سب سے بڑی وجہ موبائل فون کا بے جا استعمال بھی ہے۔

کچھ سائنسدانوں نے تو مشورہ دیا کہ بڑی تعداد میں کیسز سامنے آنے کی وجہ سے اس حالت کا نام جو پہلے میئوپیا تھا، تبدیل کرکے اسکول میئوپیا کر دینا چاہیے۔

مذکورہ تحقیق گالوے یونیورسٹی اسپتال کے ایک ماہر امراض چشم ڈاکٹرکلار کوینگلے کا کہنا تھا کہ انہوں نے 9 سال کے 8 ہزار 5 سو 68 بچوں پر تحقیق کی اور ان کی موجودہ حالت اور غیر متحرک طرز زندگی میں ایک گہرا تعلق پایا ہے۔

انہوں نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جن عوامل کی وجہ سے بچوں کی بینائی کے مسائل پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں، ان میں تعلیم اور گھر کے اندر وقت زیادہ گزارنا شامل ہیں۔

اب تک یہی تحقیق سامنے تھی کہ بچوں میں یہ مسئلہ پیدائشی ہوتا ہے تاہم نئی تحقیق نے واضح کردیا ہے کہ اس کا انحصار قریب سے دیکھنے یا قریب سے کام کرنے پر بھی ہے کہ آخر یہ بینائی کو کتنا متاثر کر سکتا ہے۔

میئوپیا کا مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب آئی بال (دیدہ) کسی چیز کو دیکھتے ہوئے بڑا ہوجاتا ہے اور روشنی غلط انداز میں منعطف ہوجاتی جس کی وجہ سے تصاویر بننے کا مرکز ریٹینا پر بننے کے بجائے اس کے سامنے بنتا ہے اور ہر شے دھندلی دکھائی دیتی ہے۔

یہ صورتحال مغربی معاشرے میں بہت زیادہ ہے جبکہ ماہرین کا ماننا ہے کہ 2050ء تک 50 فیصد لوگ میئوپیا کا شکار ہوجائیں گے۔

تازہ ترین
تازہ ترین