کروشیا میں رننگ مقابلے، گلز کلیپ فل اور جیولین الگرٹ ٹائٹل کے فاتح

Last Updated On 21 October,2019 04:59 pm

زغرب، کروشیا: (دنیا نیوز) کروشیا میں پہاڑی اور میدانی ٹریک پر رننگ کا مقابلہ گِلز کلیپ فِل Gilles Klipfel نے جیت لیا، ویمن ایتھلیٹ جیولین اِلگرٹ Juliane Ilgert نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کروشیا کے مختلف ایریاز پر رننگ مقابلہ ہوئے، مرد و خواتین ایتھلیٹس کی انٹری نے دوڑ کو دلچسپ بنا دیا۔ رات کے اندھیرے میں ریس کا آغاز ہوا، مصنوعی روشنیوں میں دوڑ کے مناظر توجہ کا مرکز بن گئے۔

میدانی اور پھر پہاڑی ٹریک نے ایونٹ کو اعصاب شکن کر دیا، 30 ملکوں کے سات سو رنرز اِن ایکشن ہوئے، ایک سو اٹھارہ کلومیٹر تک کی دوڑ میں فرانس کے گِلز کلیپ فِل نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بچوں کے ساتھ فنشنگ لائن عبور کرنے کا نرالہ سٹائل بھی سب کو خوب بھایا، جرمن کی ویمن ایتھلیٹ جیولین اِلگرٹ نے کامیابی سمیٹی، انہوں نے مقررہ فاصلہ 19 گھنٹے میں طے کیا۔
 

Advertisement