تازہ ترین

اسرائیل کا ایران کے شہر اصفہان پر میزائل حملہ، امریکی میڈیا

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

سو سال بعد بھی تاریخی محل کا رنگ نہ بدلہ

ریاض : اسلامی اور رومن فن تعمیر کا امتزاج تاریخی محل البوقری سعودی عرب کے شہر طائف میں آج بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے جسے 1348 ھ میں تعمیر کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کےشہر طائف میں واقع آثار قدیمہ کےاس اہم تاریخی محل کو البوقری محل کا نام دیا گیا ہے جو ریاست کے اہم محلات میں سے ایک ہے، اس محل کو بوقری خاندان کے دو بھائی عمر اور احمد نے تعمر کرایا تھا جو مکہ کے ایک تاجر خاندان کے چشم و چراغ تھے۔

محل کے سپر وائزر دخیل الحمیدی نے عرب خبر رساں ادارے کو بتایا کہ محل کو طائف کے پہاڑوں سے لائے گئے ماربل اور نورا کے پتھروں سے تیار کیا گیا تھا اور ان پتھروں کوایک خاص رنگ میں رنگا گیا تھا جو ابھی تک برقرار ہے۔

عرب خبر رساں ادار ے کا کہنا تھا کہ تین منزلوں پر مشتمل محل تعمیر کرنے والوں نے اس میں جو پتھر استعمال کیے ان میں یہ خوبی ہے کہ وہ گرمی میں ٹھنڈے اور سردیوں میں محل کو گرم رکھتے ہیں۔

محل کے سپر وائزر کا کہنا تھا کہ محل کے بیڈ روم، استقبالیہ اور بیت الخلاء کو سنگ مرمر سے تعمیر کیا گیا تھا اور لکڑی کا کام اس کی خوبصورتی میں چار چاند لگادیتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ محل اب بھی اپنی اصل حالت میں موجود ہے اس کےلیے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے اور چھٹیوں کے روز یہاں بہت زیادہ رش ہوتا ہے۔

Comments

- Advertisement -