سی پیک آنے والی نسلوں کے لئے نواز شریف کا تحفہ ہے، مریم اورنگزیب

Last Updated On 08 October,2019 06:52 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سی پیک خطے، پاکستان کے نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لئے نواز شریف کا تحفہ ہے۔ واشنگٹن ہو یا چین کا دورہ، عمران خان کے حواس پر نواز شریف اور شہباز شریف سوار ہیں۔

وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اونگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے صرف ایک سال میں ملکی ترقی کی شرح آدھی کر دی۔ اگر ان کا شوق اور خواہش صرف لوگوں کو جیل میں بند کرنا تھا تو ایس ایچ او بھرتی ہو جاتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہی چین کے صدر ہیں جن کے دورے کو روکنے کے لیے عمران خان دھرنا دیے بیٹھے رہے، آج سی پیک کی تعریفیں کرتے ہوئے دھرنے کی تقریریں کیوں بھول جاتے ہیں۔
 

Advertisement