• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والا 62 سالہ لکھ پتی بھکاری ٹرین حادثے میں ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا ’ انڈیا ٹوڈے ‘ کے مطابق لکھ پتی بھکاری بھربھچند آزاد گزشتہ جمعے گوانڈی اسٹیشن کے پاس ریلوے لائن پار کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ نے کے نتیجے میں ہلاک ہو گیا۔

بھارتی لکھ پتی بھکاری ٹرین حادثے میں ہلاک


پولیس کے مطابق اس کی موت کے بعد اس کے علاقے کے دیگر بھکاریوں سے تحقیقات کا آغاز کیا تو انہیں اس کی رہائش کا پتہ چلا، جب پولیس اس کی جھونپٹری میں اس کی موت کی خبر دینے گئی تو اس کی جھونپڑی سے سکّوں سے بھرے ہوئے تھیلے اور کچھ رسیدیں برآمد کیں۔

ممبئی پولیس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں تھیلوں میں موجود سکوں کو گننے میں تقریباً 8 گھنٹے کا وقت لگا جن کی مالیت 1 لاکھ 77 ہزار روپے تھی، پولیس نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ بھکاری کے گھر سے 8 لاکھ 77 ہزار سے زائد روپے کی رسیدیں بھی ملیں جو اس نے بینک میں جمع کرائی تھیں۔

پولیس کے مطابق بھربھچند آزاد کی جھونپڑری سے پین کارڈ، ادھار کارڈ اور سینئر سیٹیزن کارڈ بھی برآمد ہوئے جس پر اس کے راجھستان کے گھر کا پتہ لکھا ہے جبکہ بھکاری کے گھر والوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جلد راجھستان جا کر بھکاری کے گھر والوں کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین