’کشمیر پر اقوام متحدہ کے ممبران ممالک میں بہت تشویش پائی جاتی ہے‘

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

نیو یارک: (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب اور مستقل سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر یو این ممبران ممالک میں بہت تشویش پائی جاتی ہے۔ بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں اُڑائی ہیں۔ ہم اقوام متحدہ کی نیشنل سکیورٹی کونسل کا اجلاس جلد بلانا چاہتے ہیں جس کے لیے خط بھی لکھ دیا ہے۔

کے دوران انہوں نے پاکستانیوں کو یوم آزادی مبارک کے پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں رہنے والے ہمارے بھائیوں کی آزادی اب دور نہیں ہے۔ سب سے پہلے یہ دیکھنا ہو گا کہ عوامی رائے کیا کہتی ہے، مغرب سمیت یورپ میں عوامی رائے کیا کہتی ہے، امریکا اور برطانیہ کے بڑے اخبارات میں اداریے چھپ رہے ہیں، یہ سب کشمیریوں کے حق میں چھپ رہے ہیں، بھارت کے نہیں۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اب ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ بین الاقوامی ممالک کیا مؤقف اختیار کرتے ہیں، یہ ممالک اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے ممبر بھی ہیں، بڑے ممالک کے ری ایکشن آ رہے ہیں، او آئی سی کا آج پھررد عمل آیا ہے، اس تنظیم میں پچاس سے زائد ممالک شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری، ترکی، ایران، چین کے بھی مؤقف سامنے آئے ہیں۔ میری اقوام متحدہ کے تمام ممبران سے ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے ہمارے موقف کی ترجمانی کی اور سیکرٹری جنرل نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کہہ چکے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر اسلام آباد اور نئی دہلی کے درمیان ثالثی کریں۔ہم دو طرفہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں، مودی سرکار اس کے لیے تیار نہیں، تین سال سے زیادہ ہو گئے ہیں دونوں ممالک میں دو طرفہ مذاکرات نہیں ہوئے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کشمیر: سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے: پاکستان کا اقوام متحدہ کو خطکشمیر: سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے: پاکستان کا اقوام متحدہ کو خط Read News UNSC UN LodhiMaleeha PakIndependenceWithKashmir IndependenceDay 14August PakEmbassyDC ForeignOfficePk
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کشمیر: سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے: پاکستان کا اقوام متحدہ کو خط
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کشمیرپر اقوام متحدہ کی نیشنل سکیورٹی کونسل کاہنگامی اجلاس بلایا جائے:شاہ محمود کا خط
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

رحمان ملک کی ٹرمپ اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لینے کی اپیلاسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی صورتحال اقوام متحدہ کی فوری توجہ کی متقاضی ہے، وزیر خارجہ | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

بھارت سیز فائر لائین سے متعلق 2003 معاہدے کا احترام کرے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو کردار ادا کرنے کا موقع دے:ترجمان دفتر خارجہبھارت سیز فائر لائین سے متعلق 2003 معاہدے کا احترام کرے،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت بھارت اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو کردار ادا کرنے کا موقع دے:ترجمان دفتر خارجہ ForeignOfficePk CeasefireLine UN SecurityCouncil OccupiedKashmir
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »