’پب جی‘ گیم کھیلتے ہوئے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

’پب جی‘ گیم کھیلتے ہوئے نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا ARYNewsUrdu pubg

نئی دہلی: دنیا کی مقبول ترین گیم ’’پب جی‘‘ کھیلتے ہوئے بھارتی نوجوان موت کے منہ میں چلا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں مشہور ترین آن لائن گیم پب جی کے صارفین کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس گیم نے جہاں ماضی کے کئی گیمنگ ریکارڈ توڑے وہیں گیم کی دنیا میں اپنا منفرد ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس گیم نے بچے تو کیا بڑوں کو بھی اپنا گرویدہ بنا لیا ہے، تاہم اس کے منفی اثرات بھی مرتب ہورہے ہیں، بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والا نوجوان پب جی کھیلتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔گیم کے دوران مسلسل اسکرین پر نظر جمائے رکھنے اور شدت جذبات سے لبریز ہونے سے نوجوان کو ’’برین اسٹروک‘‘ دماغی فالج کا اٹیک ہوا۔ فوری طور پر اسپتال میں سرجری کے دوران ہی شہری کی موت واقع ہوگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نوجوان کے دماغ کی رگ پھٹنے کا انکشاف ہوا...

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے نوجوان کی موت کی وجہ شدت جذبات سے لبریز ہونا اور شدید تناؤ بنی۔ دماغی ٹیشوز اسی وجہ سے پھٹے۔ خیال رہے کہ پب جی سے کسی کی موت نیا واقعہ نہیں اس سے قبل بھی متعدد بار ایسے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھارتی ریاست کرناٹک کے بیل گاوی ضلع میں ایک اکیس سالہ لڑکے نے بپ جی نہ کھیلنے دینے پر اپنے باپ کی گردن کاٹ کر اسے قتل کردیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

allah derjat blund karey

Acha howa

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج رات کھولنے کافیصلہسندھ میں سی این جی اسٹیشنز آج رات کھولنے کافیصلہ SamaaTV
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

اٹلی کے سفیر کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے ملاقات | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

اٹلی کے سفیر کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے الوداعی ملاقاتاٹلی کے سفیر کا جی ایچ کیو کا دورہ، آرمی چیف سے الوداعی ملاقات Italy Ambassador GHQ Visit ArmyChief QamarJavedBajwa Meeting
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز رات 10بجےکھولنےکافیصلہصوبے بھر میں اسٹیشنز کتنے گھنٹے کے لیے کھولیں جائیں گے؟ تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates CNG
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

پنجاب کا آئی جی تبدیل ہوجاتا ہے مگر وزیراعلیٰ کو پتہ نہیں ہوتا، بلاول بھٹوٹھٹھہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب کا آئی جی تبدیل ہوجاتا ہے مگر وزیراعلیٰ کو پتہ نہیں ہوتا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا دھابیجی
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

آئی جی سندھ کلیم امام کوہٹانےکا نوٹیفکیشن ہائی کورٹ میں چیلنجسندھ ہائی کورٹ نےدرخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »