’وہاب، عامر نے ٹیسٹ نہ کھیلنے کے فیصلے سے پاکستان کو نقصان پہنچایا‘

وقار یونس: ’وہاب ریاض اور محمد عامر نے ٹیسٹ نہ کھیلنے کے فیصلے سے پاکستان کو نقصان پہنچایا‘

07/04/2020 4:29:00 AM

وقار یونس: ’وہاب ریاض اور محمد عامر نے ٹیسٹ نہ کھیلنے کے فیصلے سے پاکستان کو نقصان پہنچایا‘

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کی طرح وقار یونس بھی وہاب ریاض اور محمد عامر کے ٹیسٹ نہ کھیلنے کے فیصلے پر خاصے برہم دکھائی دیتے ہیں۔

وقاریونس نے اپنی گفتگو میں ٹوئٹر کا بھی ذکر کیا کہ سوشل میڈیا پر اہم فیصلے نہیں ہوتے۔یاد رہے کہ محمد عامر نے آسٹریلیا کے دورے کے بعد سری لنکا کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹیم میں منتخب نہ ہونے پر طنزیہ ٹوئٹ کی تھی جس میں انھوں نے کہا تھا کہ انھیں ٹیسٹ نہ کھیلنے کے فیصلے کی سزا دی گئی ہے۔ یہ ٹوئٹ انھوں نے بعد میں ڈیلیٹ کردی تھی۔

سچ بولنے کی وجہ سے میری کپتانی چھن گئی، یونس خان - ایکسپریس اردو لداخ میں بھارت کو چین کے ہاتھوں عبرتناک شکست سعودی عرب میں تمام مساجد باجماعت نمازوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردو

تصویر کے کاپی رائٹTwitterوقار یونس نے سڈنی سے ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹ اور خصوصاً کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔وقار یونس نے کہا ’کھلاڑی کس فارمیٹ میں کھیلنا چاہتا ہے کس میں نہیں۔ اس بارے میں کسی کو آپ روک نہیں سکتے اور نہ ہی پابندی لگائی جاسکتی ہے لیکن کم از کم کرکٹ بورڈ کو اس بارے میں پتہ ہونا چاہیے۔‘

’کھلاڑی فیصلہ کرنے سے پہلے بورڈ کو اعتماد میں لے اور اچانک فیصلہ نہ کرے جیسا کہ وہاب ریاض اور محمد عامر نے کیا۔ ان دونوں کا آسٹریلوی دورے سے پہلے اچانک ٹیسٹ چھوڑنے کا فیصلہ ایک بڑا جھٹکا تھا۔‘کرکٹ فوری شروع نہیں ہو سکتیوقار یونس سے سوال کیا گیا کہ آسٹریلوی کوچ جسٹن لینگر بند اسٹیڈیم میں کرکٹ اور کیون پیٹرسن آئی پی ایل کی بات کررہے ہیں کیا یہ ممکن ہے؟ تو وقار یونس کا جواب تھا کہ اگر ایک دو ماہ میں حالات نارمل ہوجاتے ہیں تب تو سوچا جا سکتا ہے لیکن فی الحال یہ سب کچھ قبل ازوقت ہے۔

’اصل سوال یہ ہے کہ زندگی کو معمول پر آنے میں کتنا وقت لگے گا۔ جب ہر چیز نارمل ہو جائے گی تب ہی کرکٹ بھی شروع ہو سکے گی لیکن ابھی نہیں۔‘’انگلینڈ کادورہہمارا ہدف تھا‘وقار یونس کہتے ہیں کہ انھوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق کے ساتھ یہ منصوبہ بندی بنا رکھی تھی کہ بنگلہ دیش کی سیریز کے بعد ہمارے پاس جو بھی وقت ہے اس میں ہم انگلینڈ کے دورے کی بھرپور تیاری کریں گے۔

تصویر کے کاپی رائٹImage captionمحمد عامر’ہمارے لیے انگلینڈ کا دورہ بہت اہم تھا کیونکہ پچھلے دو دوروں کے دوران پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور ہم چاہتے تھے کہ اس بار بھی اچھی کارکردگی دکھائیں کیونکہ انگلینڈ میں اچھی کارکردگی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھ جاتے ہیں اور ان میں غیرمعمولی اعتماد پیدا ہوتا ہے۔ اگر پاکستانی ٹیم انگلینڈ کا دورہ نہ کر سکی تو یہ بڑی بدقسمتی ہو گی۔‘

یاد رہے کہ پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ میں تین ٹیسٹ میچ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں۔نئے باصلاحیت بولرزوقار یونس کا کہنا ہے کہ یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ اس وقت ہمارے پاس بہت اچھے نوجوان فاسٹ بولرز موجود ہیں جن کے پاس سپیڈ اور بولنگ کا آرٹ دونوں موجود ہے۔

’یہ وہ بولرز ہیں جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید تجربہ حاصل کریں گے۔ اس وقت چونکہ کرکٹ بہت زیادہ کھیلی جارہی ہے، لہٰذا ہمارے پاس جتنے زیادہ بولرز ہوں گے اتنا اچھا ہے۔‘وقار یونس کا کہنا ہے کہ ان کے نزدیک اصل کھیل ٹیسٹ کرکٹ ہے اور ٹیسٹ میچ بولرز جتواتے ہیں۔’اس میں آپ کو پختہ بولرز کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ محدود اوورز کی کرکٹ میں آپ دوسرے بولرز کھلا سکتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ مستقبل میں ہمارے پاس آٹھ سے 10 بولرز کا گروپ موجود ہو تاکہ کوئی پریشانی نہ ہو۔‘

طیارہ حادثے کے اصل ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے، پائلٹس ایسوسی ایشن - ایکسپریس اردو چین عالمی طاقت کے طور پر امریکہ کی جگہ لے رہا ہے: یورپی یونین اسلام آباد: پولیس ناکے پر فائرنگ سے دو اہلکار ہلاک

مصباح سے اچھے تعلقاتوقار یونس اس تاثر کو ماننے کے لیے تیار نہیں کہ ایک بڑا کرکٹر کبھی بھی کامیاب کوچ ثابت نہیں ہو سکتا اور جب وہ کوچ بنتا ہے تو اس میں انا کا مسئلہ ہو جاتا ہے۔وقار یونس کا کہنا ہے کہ کرکٹ کو کپتان چلاتا ہے جبکہ کوچ اس کی مدد کرنے کے لیے موجود ہوتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کے مصباح الحق سے ہمیشہ اچھے تعلقات رہے ہیں۔

’کپتان اور کوچ کی حیثیت سے ہم دونوں نے اچھے نتائج دیے۔ دونوں ایک دوسرے کو اچھی طرح سمجھتے ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ اس وقت بھی جب وہ بولنگ کوچ ہیں تو وہ مصباح الحق کو اپنی رائے ضرور دیتے ہیں۔وقار یونس کا کہنا ہے کہ اس بار ہیڈ کوچ کے بجائے بولنگ کوچ کا عہدہ انھوں نے اس لیے سنبھالا ہے کہ وہ نوجوان فاسٹ بولرز کے ساتھ زیادہ بہتر انداز میں کام کرسکیں۔ انھوں نے کہا کہ وہ جونیئر بولرز کے ساتھ بھی کام کریں گے اور اپنے اوپر تنقید کا کسی کو بھی موقع نہیں دیں گے۔

وقار یونس کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں اس سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں ابھی کوئی بھی بات نہیں کر رہا ہے کیونکہ آسٹریلیا میں بھی کورونا کی صورتحال اچھی نہیں ہے۔ مزید پڑھ: BBC News اردو »

rasheedshakoor Amir Ko Kabhi mulk Ki parwa hi Nahi Thi Phele rishwat lekr ab Test cricket Chor Kr League se paise banana Chahta hai باکی سب کھا ھے جو اپ کو ان کی پڈی یہ کیا جادوگر بولر ھےاب چھوڑ دو ان کی جان ایسے لوگ پسے دکھتے ھے آمر نے کر وایا تو ھے ذاللیل پاکستان کو ۔ That's right that's the real basic it's a real worst decision specially from both these but still it's all just doesn't matter now we've got some excellent new pace battery of Husnain Nasim Abbas Shahin Akif Dilbar & many more .

April اور کوئی نہیں بچا کیا اتنا سال عامر باہر رہا تب؟

کورونا وائرس: ایکواڈور میں تدفین کے انتظامات نہ ہونے کے برابر، نعشیں سڑکوں پرایکواڈور: (ویب ڈیسک) برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں کورونا وباء سے مرنے والوں کی تعداد 60 سے زائد ہو گئی ہے جبکہ طبی بحران اور بد انتظامی کے باعث میتیں اٹھانے اور تدفین کے انتظامات بالکل نہ ہونے کے برابر ہیں جس کی وجہ سے لاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں۔

کرونا وائرس کے سدباب کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے: عثمان بزداروزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چین نے کروناوائرس پر کم وقت میں قابو پا کر مثال قائم کی، کرونا کے سدباب کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے۔ sir you are great worker CM I think cheen kay experience ki bajaee cheenee kay experience say seekhain

ٹورنٹو، استنبول سے اسلام آباد آنے والے کئی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹواسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹورنٹو اور استنبول سے اسلام آباد آنے والے کئی مسافروں کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کا انکشاف ہوا ہے، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق300سے

سندھ: ڈاکٹرز کا 'حفاظتی اقدامات' کے بغیر ڈیوٹی نہ کرنے کا فیصلہ - Pakistan - Dawn NewsUmarCheema1 اور ٹاؤٹ عمر چیمہ کے مطابق سندھ حکومت کرونا کے خلاف اس قدر اچھا کام کر رہی کہ وفاق اور پنجاب حکومت اسکو نقل کر رہی۔ Xadeejournalist Oo Haramzday ab kuch bol yeh zabn main Chalay par gaye hain Xadeejournalist جیالوں کا سپرمین نامراد شاہ 🤣🤣🤣🤣

راشن کیلئے گورنر ہاﺅس پنجاب کے باہر جمع ہونے والوں کو کچھ نہ ملا، شدید احتجاجلاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں مال روڈ پر پنجاب گورنر ہاﺅس کے باہر راشن لینے کیلئے جمع ہونیوالے شہریوں کو کچھ نہ ملا، شدید احتجاج کے بعد گھروں کو واپس لوٹ گئے۔

والدین کیلئے خوشخبری، چھٹیوں کے دوران اسکول فیسوں کے حوالے سے بڑا اعلانوالدین کیلئے خوشخبری، چھٹیوں کے دوران اسکول فیسوں کے حوالے سے بڑا اعلان Read News GOPunjabPK Announcement SchoolFee UsmanAKBuzdar PTIofficial MoIB_Official