’والد کی دعائیں ساتھ تھیں، ورنہ میں بھی اس بدقسمت طیارے میں موجود ہوتا‘ - Entertainment - Dawn News

23/05/2020 10:34:00 AM

’’پاکستان کے نامور گلوکار نے لکھا کہ واقعی خدا سب سے بلند ہے اور ہم اسی کے آگے جھکتے ہیں‘‘

نامور گلوکار زوہیب حسن، فوٹو: ٹوئٹرپاکستان کے نامور گلوکار زوہیب حسن کے والد کا رواں ماہ 15 مئی کو کراچی میں انتقال ہوگیا تھا اور ان کے جنازے میں شرکت کے لیے زوہیب حسن لندن سے فوری طور پر پاکستان روانہ ہوئے۔گلوکار کے مطابق ان کے والد کی تدفین 21 مئی کو کراچی میں کی جانی تھی اور وہ لندن سے لاہور پہنچے تھے اور جلد سے جلد کراچی پہنچنا چاہتے تھے۔

بھارت آگ سے نہ کھیلے کسی بھی مہم جوئی کے نتائج ناقابل کنٹرول ہوں گے، ترجمان پاک فوج - ایکسپریس اردو بھارت میں انسانیت سوز واقعہ، بارود بھرا انناس حاملہ ہتھنی کی جان لے گیا پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کا 15 جون سے اسکولز کھولنے کا اعلان - ایکسپریس اردو

مزید پڑھیں:زوہیب حسن کے مطابق اگر ان کے ساتھ ان کے والد کی دعائیں نہ ہوتی تو وہ بھی لاہور سے کراچی آنے والے پاکستان ایئر لائنز (پی آئی اے) کے بدقسمت طیارے میں موجود ہوتے۔اس حوالے سے گلوکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک طویل پوسٹ بھی جاری کی۔onMar 22, 2015 at 11:21am PDT

زوہیب حسن نے لکھا کہ ’میرے والد جن کا انتقال گزشتہ جمعے کو ہوا انہوں نے مجھ سے وعدہ لیا تھا کہ اگر انہیں کچھ ہوگیا تو میں بیمار والدہ کا خیال رکھوں گا، اس وقت جو واحد فلائٹ موجود تھی وہ لندن سے 300 میل کی دوری پر منچسٹر سے روانہ ہورہی تھی، بہت مشکل سے میں نے اس فلائٹ میں سفر کیا جن میں زیادہ تر کورونا متاثرین اور لاشیں موجود تھیں، لاہور پہنچنے کے بعد مجھے ایک ہوٹل میں 300 افراد کے ساتھ قرنطینہ کردیا گیا، طیارہ عملہ سمیت چند مسافر اس پرواز میں کوونا سے متاثر بھی ہوئے‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’مجھے ویسے تو 72 گھنٹوں بعد پی آئی اے کی پرواز 830 سے کراچی پہچنا تھا لیکن میرے والد کی تدفین 21 مئی کو تھی تو میں نے ہر ممکن کوشش کی کہ میرا ٹیسٹ جلدی ہو اور میں اسی بدقسمت طیارے سے دو دن قبل کراچی پہنچ جاؤں، یہاں خدا نے میری مدد کی، میرا کورونا ٹیسٹ منفی آیا اور مجھے جلدی جانے کی اجازت مل گئی‘۔

زوہیب حسن کے مطابق ’اگر میرے مرتے ہوئے والد کی دعائیں میرے ساتھ نہ ہوتیں تو یا تو میں کورونا کا شکار ہوچکا ہوتا یا پھر کراچی میں تباہ ہونے والے پی آئی اے 830 طیارے میں موجود ہوتا‘۔انہوں نے لکھا کہ واقعی خدا سب سے بلند ہے اور وہ اسی کے آگے جھکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کا مسافر طیارہ آبادی پر گر کر تباہ،80 افراد جاں بحقخیال رہے کہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب ماڈل کالونی میں جناح گارڈن کے قریب حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے جن میں سے خواتین اور بچوں کی تعداد 30 جبکہ مردوں کی 60 سے زائد بتائی گئی تھی۔

حادثے کے حوالے سے سول ایوی ایشن (سی اے اے) اور پی آئی اے انتظامیہ نے واضح کیا تھا کہ یہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثہ پیش آیا، تاہم ابتدائی طور پر واضح نہیں تھا کہ کس طرح کی تکنیکی خرابی ہوئی۔مذکورہ حادثے کو کراچی میں پیش آنے والا اب تک کا سب سے بڑا حادثہ قرار دیا جا رہا ہے اور اس حادثے میں 97 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے۔

انڈونیشیا کا اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کافیصلہ ’ایل او سی پر صورتحال تشویشناک، بھارت آگ سے نہ کھیلے ورنہ منہ توڑ جواب دینگے‘ کیا صدر ٹرمپ امریکی ریاستوں میں فوج تعینات کر سکتے ہیں؟ مزید پڑھ: DawnNews »

لبنان میں جمعہ کی نماز مساجد میں ادا کرنے کی اجازتلبنان میں 22 مئی سے جمعے کی نماز مساجد میں ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے تاہم فرض نمازیں گھروں میں ہی ادا کرنا ہوں گی۔ذرائع  کے مطابق لبنان میں محکمہ

وزیراعلیٰ پنجاب کی آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایتلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آئندہ مالی سال میں غیر ضروری اخراجات میں مزید کمی کی ہدایت کردی،وزیراعلیٰ پنجاب کاکہنا ہے کہ کورونا

ایلس ویلز کی افغان امن عمل میں تعاون پر پاکستان کے کردار کی تعریفامریکی نائب وزیرخارجہ جنوبی ایشیا ایلس ویلز نےافغان امن عمل میں تعاون پر پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطےکےامن وسلامتی کے لئے پرعزم ہے۔ مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu بوٹ پالش چینل

ایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں اضافہایشیائی منڈیوں میں خام تیل کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 34 ڈالر 16 سینٹس فی بیرل ہوگئی۔ اب مجھے چیک پوسٹ پر کسی کا باپ بهی نہیں روک سکتا کیونکہ کرنل.کی بیوی میری دوست ہے Karnal_ki_Bivi

روس نے وینزویلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیاروس نے وینزویلا کی خودمختاری کی خلاف ورزی کا معاملہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اٹھا دیا، روسی مندوب نے کہاہے کہ جارحانہ اقدام سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

کراچی: سینٹرل جیل میں 283 قیدیوں و اسٹاف میں کوروناوائرس کی تصدیقآئی جی جیل خانہ جات کے مطابق 11 اسٹاف ممبرز کو ان کے گھروں میں آئیسولیٹ کیا گیا ہے جبکہ قیدیوں کیلئے جیل میں ہی الگ بیرکس میں قرنطینہ سینٹر بنائے گئے ہیں۔