’نیوٹَن‘ کے بعد پیش خدمت ہے ’نیو ٹُن‘ - Opinions - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اب معلوم نہیں کہ یہ دریافت ‘آپی آپ’ ہوگئی یا نیوٹن کی طرح ان کے سر پر بھی کوئی پھل آ بجا تھا طنزیہ بلاگ پڑھیں

فواد چوہدری سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر ہیں اور حکومتی امور کا تعین پولیٹیکل سائنس کا موضوع، چنانچہ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے سائنسدان فواد چوہدری نے دریافت کیا کہ ملازمت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری نہیں۔ اب معلوم نہیں کہ یہ دریافت ‘آپی آپ’ ہوگئی یا نیوٹن کی طرح ان کے سر پر بھی کوئی پھل آ بجا تھا۔

اب آپ وہی گھسی پٹی باتیں کریں گے کہ ‘پھر عمران خان نے انتخابات کے دوران ایک کروڑ ملازمتیں دینے کا وعدہ کیوں کیا تھا اور آبی وسائل کے وزیر فیصل واؤڈا نے کیوں دعویٰ کیا تھا کہ ملک میں نوکریاں زیادہ ہوجائیں گی لوگ کم پڑجائیں گے، اگر ایسا نہ ہو تو میری تکہ بوٹی کردی جائے۔’ رہی بات فیصل واؤڈا کے وعدے کی تو انہیں یقین تھا کہ مہنگائی، غربت اور حالات کے باعث لوگ اتنے کم پڑجائیں گے کہ پارٹی کے جلسوں اور وزیرِاعظم کے بیرونی دوروں سے واپسی پر استقبال کے لیے بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زحمت دینا ہوگی یا پردیس سے اچھی تالی بجانے کی صلاحیت رکھنے والے افراد کرائے پر لانا ہوں گے، بس یہی سوچ کر انہوں نے یہ دعویٰ کردیا۔

عوام کو چاہیے کہ وہ تاجروں اور صنعت کاروں کو دیکھیں، جنہوں نے حکومت کی طرف دیکھنا چھوڑ کر کسی اور کی طرف امید بھری نظروں سے دیکھا اور جب پیغام ملا کہ حکومت کی طرف دیکھ مگر پیار سے، تو نظر مایوس پلٹ آئی، اب لگتا ہے کہ وہ اپنے سرمائے سمیت ہوائی اڈے کا راستہ دیکھ رہے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

عوام کسی بھی قسم کی بات کے لئے حکومت کی طرف نا دیکھے حکومت نظریں پھیرے لمبے طائفے والے دورے کرنے اور پانچوں انگلیاں گھی میں ڈالے بیٹھی ھے۔ عوام پلیز نوکری نا مانگو جاو جا کے کیک کھاو

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

قصہ خوانی: خون کے دھبے دُھلیں گے کتنی برساتوں کے بعدپشاور کے قصہ خوانی بازار میں درجنوں غیر مسلح افراد کا قتلِ عام کروانے والے میٹکاف نہ صرف اس سانحے کے بعد برطانوی راج کے لیے کام کرتے رہے بلکہ 1939 میں بلوچستان کے چیف کمشنر بھی مقرر ہوئے اور ’سر‘ سمیت کئی خطابات سے بھی نوازے گئے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

حملوں کے بعد سعودی سرکاری آئل کمپنی کے ریفائنری پلانٹ پر حادثہ، جانی نقصان ہوگیاریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی ایک آئل ریفائنری میں ہونے والے حادثے کے نتیجے میں 2 ملازمین
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

ایران کے بعد سعودی قیادت کی بھی امن کیلئے عمران خان کے کردار کی تعریفایران کے بعد سعودی قیادت کی بھی امن کیلئے عمران خان کے کردار کی تعریف Pakistan PMImranKhan Iran SaudiArabia PMIKVisitsIran KingSalman ImranKhanPTI pid_gov KingSalman KSAmofaEN HassanRouhani MoIB_Official PTIofficial
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کے اقدامات اور پیش رفت پر اظہار اطمینانفنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ایکشن پلان سے متعلق پاکستان کے اقدامات اور پیش رفت پر اظہار اطمینان کر دیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کے پی اسمبلی میں خواتین کے تحفظ حق جائیداد کا بل منظور - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

دنیا مودی کو گجرات کے قاتل کے نام سے جانتی ہے، رحمان ملکدنیا مودی کو گجرات کے قاتل کے نام سے جانتی ہے، رحمان ملک تفصيلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »