’فائٹر‘ کی ناکامی پر ڈائریکٹر کے جواز پر ٹرولنگ: ’انڈینز کے لیے ہوائی سفر عجوبہ نہیں، یہ ہمیں غریب سمجھتے ہیں‘بالی وڈ میں کبھی عالیہ بھٹ کو ان کے آئی کیو کے لیے تو کبھی کنگنا رناوت کو ان کی باتوں کے لیے ٹرول کیا جاتا رہا ہے لیکن شاید یہ پہلا موقع ہے جب کسی فلم ڈائریکٹر کو ٹرول کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ان کی فلم ’فائٹر‘ کے نام کے ساتھ ’90 فیصد انڈینز‘ بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔
فلم کی ناقص کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے فلم کے ہدایتکار سدھارتھ آنند نے ایک حالیہ انٹرویو میں فلم کی پیچیدہ تفصیلات پر روشنی ڈالی اور کہا باکس آفس پر اس فلم کی کارکردگی کو اس حقیقت کے پیش نظر دیکھا جانا چاہیے کہ فائٹر کا تصور ہندوستانی عوام کے لیے اجنبی تھا۔انھوں نے گلاٹا پلس کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’ہمارے ملک کی آبادی کی ایک بہت بڑی تعداد، میں کہوں گا کہ 90 فیصد ایسی ہے جس نے کبھی ہوائی جہاز کا سفر نہیں کیا یا جو ایئر پورٹ پر بھی نہیں گئے ہیں تو ان سے آپ کیسے توقع کرتے ہیں کہ ہوا میں کیا ہو...
بہت سے صارفین نے لکھا کہ انھوں نے انڈینز اور ہندوؤں کا مذاق اڑایا ہے کیونکہ بالی وڈ ایسا کرتا رہتا ہے۔ پٹھان: پانچ روز میں 500 کروڑ کی کمائی مگر یہ گِلہ کہ آئی ایس آئی ایجنٹ کو ’اچھے روپ‘ میں کیوں دکھایا؟ بہت سے صارف نے لکھا کہ ’فلم اینیمل اس لیے ہٹ ہو گئی کہ 90 فیصد انڈینز صبح کو اٹھتے ہیں اور ایک مشین گن سے سو آدمیوں کو بھون ڈالتے ہیں۔‘ جبکہ کئی صارف نے لکھا کہ ’فلم اینیمل اس لیے ہٹ رہی کہ انڈیا کے 90 فیصد لوگوں نے جانور دیکھ رکھے ہیں۔‘
’انڈیا آکیوپائیڈ پاکستان‘ کے ذکر پر فلم ’فائٹر‘ کا ٹریلر زیرِ بحث: ’پاکستان مخالف فلمیں دیکھ کر تھک گئے ہیں‘
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »