’عراق میں اب امریکا یا کسی غیر ملکی فوج کی ضرورت نہیں‘

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

’عراق میں اب امریکا یا کسی غیر ملکی فوج کی ضرورت نہیں‘ ARYNewsUrdu

بغداد: عراقی وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی نے اپنے ملک سے امریکی و غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اب کسی غیر ملکی فوج کی ضرورت نہیں ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی نے کہا ہے کہ ہمیں جنگ میں لڑنے والے امریکی یا غیر ملکی فوجیوں کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’عراق کی سیکیورٹی فورسز اب کسی بھی غیر ملکی فوج کی قیادت کے بغیر ملک کا دفاع کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اب ہمیں اپنی سرزمین پر کسی بھی غیر ملکی فوج کی ضرورت نہیں ہے‘۔

مصطفیٰ الکاظمی کا کہنا تھا کہ ’عراق سے امریکا یا غیر ملکی افواج کا انخلا ہماری ضروریات پر ہوگا، ہم نے داعش کے خلاف آپریشن پر بھی قابلیت کا مظاہرہ کیا ہے‘۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصطفیٰ الکاظمی کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ان کا امریکا کا دورہ متوقع ہے جہاں ان کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات ہوگی ، جس میں عراق سے امریکی فوج کے انخلا کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت عراق میں ڈھائی ہزار امریکی فوجی موجود ہیں گزشتہ برس کے اواخر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 ہزار فوجیوں کی کمی کا حکم دیا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اپنے ملک کا خود دفاع کرسکتے ہیں امریکا کی ضرورت نہیں رہی، وزیراعظم عراق - ایکسپریس اردواپنا دفاع کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی اب عراقی سرزمین پر غیرملکی فوج کا جواز نہیں رہتا، وزیراعظم مصطفیٰ الخادمی امریکہ کے تلوے چاٹ کر حکومت تم نے لی ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

امریکا میں بھارتی قسم کا کورونا پھیلنے لگا، شرح 83 فیصدامریکا میں بھی بھارتی قسم کا کورونا پھیلنے لگا تفصیلات جانئے : DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

ملک میں کورونا اموات کی شرح 10 لاکھ میں 102 ہے: اسد عمرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہمارےخطےکےمختلف ممالک میں 10 لاکھ میں سےکوروناسےاموات کی شرح پاکستان میں سب سے کم ہے۔ تفصیلات جانئے : DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان میں کورونا کی ڈیلٹا قسم کی آمد کی وجہ سے کیسز کی تعداد میں اضافہاسلام آباد: صدر مملکت نےایس او پیز کی خلافِ ورزیوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا،کورونا کی ڈیلٹا قسم کی آمد کی وجہ سے کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ Don’t say DELTA it’s Indian variant Papers cancel kb horhy hyn aaj ap ki 12 pm wali headlines mn btaya gya hy bachon ko pareshan kar rkha hy ap ny kuch to sharm kro bachon ko parhny do.....students cacentration sy bythty hi hyn to oper sy ap ki headlines ki wgh sy parhna chor dyty hyn k kal promoted hojyn gy ...😢 Kahan hui ha ye آمد Eski.? Hum ko b ShaheeD hona ha...
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بھارت مہاراشٹرا میں بارش سے متعلقہ واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہوگئیبھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلقہ واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہوگئی ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق مہاراشٹرا کے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کی کمیصرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 86 روپے کم ہوکر 94736 روپے ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »