’آصف آپ کتنے آدمی ہو، یہ سب کیسے کر لیتے ہو؟‘

آصف فرخی: نامور ادیب اور کراچی لٹریچر فیسٹیول کے بانی انتقال کر گئے

02/06/2020 8:04:00 AM

آصف فرخی: نامور ادیب اور کراچی لٹریچر فیسٹیول کے بانی انتقال کر گئے

سنہ 1959 میں کراچی میں نامور ادیب ڈاکٹر اسلم فرخی کے گھر میں آنکھ کھولنے والے آصف فرخی کراچی ادبی میلے کے بانی اور کئی کتابوں کے مصنف تھے۔

ابتدائی تعلیم کراچی کے سینٹ پیٹرک سکول سے حاصل کرنے کے بعد ڈی جے سائنس کالج سے انٹرمیڈیٹ کیا اور طب کے شعبے کی طرف راغب ہوگئے۔ انھوں نے ڈاؤ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی۔مزید تعلیم کا شوق انھیں امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی لے گیا جہاں سے انھوں نے پبلک ہیلتھ میں ماسٹرز کیا۔ اس کے بعد لندن سے انھوں نے ہیلتھ اکنامکس میں شارٹ کورس کیا اور اس کے بعد آغا خان یونیورسٹی ہسپتال کراچی میں بطور انسٹرکٹر بھی خدمات سر انجام دیں۔

ترک صدر اردوان کا آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد بنانے کا فیصلہ جرأتمندانہ ہے، پرویز الٰہی رجب طیب اردگان کے فیصلے سے خلافت عثمانیہ کے دور کی یاد تازہ ہوگئی، پرویز الہیٰ وصیت کی پرچی والوں نے پاکستان کو سفارتی تنہائی دی، مراد سعید کا بلاول کو جواب

ان دنوں وہ کراچی کی حبیب یونیورسٹی میں درس و تدریس سے منسلک تھے۔تصویر کے کاپی رائٹOxford University Pressوہ انگریزی اخباروں میں کالم نویسی کے علاوہ انٹرویوز بھی کرتے تھے۔ مختلف شخصیات کے انٹرویوز پر مبنی ان کی کتاب ’حرف من و تو‘ کے عنوان سے شائع ہوچکی ہے، اس کے علاوہ آتش فشاں پر کھلے گلاب، عالم ایجاد، چیزیں اور لوگ، چیزوں کی کہانیاں، اسم اعظم کی تلاش، میرے دن گذر رہے ہیں، شہر بیتی، شہر ماجرا اور میں شاخ سے کیوں ٹوٹا سمیت متعدد کتابیں تحریر کیں۔

انھوں نے 60 سے زائد کتابیں لکھیں جن میں افسانے، تراجم وغیرہ شامل ہیں تاہم کوئی ناول نہیں لکھا۔ البتہ انھوں نے ناولز کا ترجمہ ضرور کیا۔ڈاکٹر آصف فرخی کے دوست ادیب و صحافی انور سن رائے کہتے ہیں کہ وہ ’بہت ہی زبردست اور پرجوش‘ ادیب تھے۔انور سن رائے کے مطابق ڈاکٹر فرخی بہت اچھے نقاد اور ’اپ ڈیٹ‘ ادیب تھے جو عالمی ادب کے علاوہ سندھی، بلوچی اور پشتو زبانوں میں تخلیق ہونے والے ادب سے بخوبی آگاہ رہتے تھے۔

’وہ ادب میں ایک غیر معمولی شخصیت تھے۔ میں انہیں کہتا کہ ’آصف آپ کتنے آدمی ہو اتنا لکھتے ہو اتنا پڑھتے ہو یہ سب کیسے کرلیتے ہو؟‘نامور شاعر اور صحافی فاضل جمیلی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آصف فرخی نے اپنے ادبی کیریئر کی ابتدا ترجموں سے کی۔ ابتدا میں دنیا کے معروف مصنفین کے تراجم کیے اس کے بعد خود بھی افسانے لکھے، خاص طور پر کراچی کی زندگی اور یہاں ہونے والے آپریشن پر بھی انھوں نے لکھا۔

’انھوں نے کراچی میں ادبی میلے کی شروعات کی جس نے ان کی عالمی شہرت اور ادبی قد کاٹھ میں بھی اضافہ کیا، کراچی میں گھروں میں اور کچھ دیگر مقامات پر ادبی محفلیں ہوتی تھیں لیکن اس کو ایک میلے جیسا رنگ دینا ان کی زندگی کا بہت کام تھا۔تصویر کے کاپی رائٹOxford University Press

کراچی لٹریچر فیسٹیول اور ادب فیسٹیول کی بانی اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی سابق ڈائریکٹر امینہ سید بتاتی ہیں کہ آصف فرخی سے ان کا تعلق اور دوستی تقریباً 25 سال پرانی تھی۔ وہ آکسفورڈ پریس کے لیے ایڈیٹنگ اور تراجم کیا کرتے تھے، اس کے علاوہ وہ رہنمائی کیا کرتے تھے کہ کون کون سی کتابیں شائع کرنی چاہییں۔

’کراچی لٹریچر فیسٹیول کے بارے میں ہم نے 2009 سے سوچنا شروع کیا اور اگلے سال 2010 میں اس کا آغاز ہوا، اس کے بعد 2013 میں ہم نے اسلام آباد لٹریچر فیسٹیول منعقد کیا اور 10 سال تک ہم یہ فسیٹیول کرتے رہے اس کے بعد دو سال ہم نے ادبی فیسٹیول کیا۔‘امینہ سید کے مطابق ڈاکٹرآصف فرخی کی خواہش تھی کہ پاکستان میں جو ادیب اور ادب ہے اس کو فروغ دیا جائے، کسی طرح ادیبوں کو پلیٹ فارم اور شہرت ملے اور وہ اپنے قارئین سے ملاقات کریں۔ ’ان کی کوشش ہوتی تھی کہ ابھرتے ہوئے لکھاریوں کو سامنے لائیں۔ ان کا بس نہیں چلتا تھا کہ فیسٹیول میں سب کو بلا لیں۔‘

بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن بھی کرونا کا شکار ہوگئے فیس ماسک جیسا پراٹھا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل پائلٹوں کے مشتبہ لائسنس: ایتھوپیا بھی آنکھیں دکھانے لگا، پاکستان سے وضاحت مانگ لی

’آج کل ہم اگلے ادب میلے کی تیاریاں کر رہے تھے اور اس سلسلے میں زہرہ نگاہ سے ملاقات کرنے گئے تھے لیکن سب رہ گیا اور وہ اچانک چلا گیا۔ اس کے جانے سے ادبی دنیا میں ایک بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔‘ڈاکٹر آصف فرخی نے ایک بیوہ، دو بیٹیاں اور ہزاروں لکھاریوں اور ادب کے شائقین کو سوگواروں میں چھوڑا ہے۔

ان کی نمازِ جنازہ منگل کو ادا کی جائے گی۔ مزید پڑھ: BBC News اردو »

Allah maghfrat and drajat blund fetmae Ameen انا لله وانا اليه راجعون May his soul rest in peace 😢 Allahum Maghfirlahu warrhamhu wasaknhu filjannah. May Allah give him the highest off highest Jannat ameen May his soul rest in peace.

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کے ٹریٹمنٹ پروٹوکول میں تبدیلیلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں کورونا کے مریضوں کے ٹریٹمنٹ پروٹوکول میں تبدیلی کردی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سی ای او میوہسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے کہاہے کہ

امریکا میں مظاہروں میں شدت، 16 ریاستوں کے 25 شہروں میں کرفیو نافذ - World - Dawn News

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور بوندا باندی، بجلی غائبکراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے جبکہ بارش ہوتے

امریکا میں سیاہ فام کی ہلاکت کے خلاف برطانیہ میں بھی مظاہرے شروعلندن : امریکی پولیس کے تشدد سے مرنے والے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کے خلاف برطانوی دارالحکومت میں بھی مظاہرے شروع ہوگئے، مظاہروں کے دوران شرکا نے پولیس گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

پاکستان میں کورونا کے وارتیز، کیسز اور اموات میں اضافہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عیدالفطر گزرنے کے فوری بعد کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے کیونکہ گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 88 اموات

بھارت میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے ذمہ دار ٹرمپ ہیں: رکن پارلیمنٹسنجے راوت کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دوست ٹرمپ کے لیے منعقدہ اس استقبالیہ تقریب کی وجہ سے گجرات میں کرونا وائرس پھیلا ہے۔