نیلم منیر اور ماورا حسین ایک بار پھر ٹی وی سکرین کی زینت

Last Updated On 13 September,2019 12:21 pm

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ نیلم منیر اور ماورا حسین ایک بار پھر ٹی وی سکرین کی زینت بننے کیلئے تیار ہیں۔

نیلم منیر اس بار یاسر نواز کی سیریل میں اداکار عمران اشرف کے ساتھ اہم کردار نبھائیں گی۔ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ ایک وقت میں ایک کام کرنا چاہئے، پہلے فلم میں مصروف تھی اس لئے ٹی وی ڈرامہ نہیں کیا۔

دوسری طرف ماورا حسین نجی ٹی وی چینل کی سیریل داسی کے اہم رول میں نظر آئیں گی، ماورا حسین کا کہنا ہے کہ کہ ایک لمبے وقفے کے بعد ٹی وی ڈرامہ سیریل میں انٹری دے رہی ہوں اور منفرد کردار میں پرفارمنس کا موقع ملا ہے۔
 

Advertisement