• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے آرٹیکل 149 پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو وفاق کے ماتحت لانے کو کچھ نہ ملا تو یہ آرٹیکل 149نکال کرلے آئے۔ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال زیادہ خراب ہے وہاں 149 کا نفاذ زیادہ بہتر ہے۔

کچھ نہ ملا تو آرٹیکل 149 آگیا، سعید غنی


سعید غنی نے کہا کہ وفاق کو سندھ حکومت ایک سال سے کھٹک رہی ہے ان کو صوبائی حکومت برداشت نہیں، سندھ کے لوگ بھی اس ملک کا حصہ ہیں ان کا مینڈیٹ تسلیم کیا جانا چاہیے۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کا کہا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کو ہدایات دے سکتی ہے، آرٹیکل 149میں ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وفاق صوبائی حکومت سے کنٹرول لے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال یا معیشت کو نقصان ہونے کی صورت میں آرٹیکل 149کام میں لایا جاسکتا ہے، کچرا، سیوریج اور اس طرح کے دیگر مسائل آرٹیکل 149 کے زمرے میں نہیں آتے۔

تازہ ترین