پروین سکندر کیس: قتل سے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Last Updated On 13 September,2019 03:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کے قتل کیس میں اہم موڑ آ گیا، مقتولہ پروین سکندر گل کی قتل سے چند گھنٹے قبل کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں پروین سکندر گل نے اہم رازوں سے پردہ اٹھایا۔

دنیا نیوز کے مطابق پروین سکندر گل نے ویڈیو میں گھر میں ہونے والی وارداتوں کا انکشاف کیا،ان کے گھر میں چوری کی چار وارداتیں ہوئیں، چور چار وارداتوں میں 35 ہزار ڈالر، 2 لاکھ نقدی اور لائسنسی اسلحہ لوٹ کر گئے۔

ذرائع کے مطابق پروین سکندر گل نے ویڈیو میں گھر کا نقشہ بھی بتایا، انہوں نے چور کے اسکے کمرے میں آنے والے راستوں کی بھی نشاندہی کی، سوتے ہوئے کٹر سے جیب کاٹ کر 22 ہزار روپے نکالے، سابق ایم پی اے نے گھر میں داخل ہونے والے دروازے پر لاک نہ ہونے کا بھی اشارہ دیا۔

ویڈیو میں دیوار میں موجود اے سی کے سوراخ کی بھی نشاندہی کی گئی، پروین سکندر گل نے اے سی کے سوراخ کو بند کرنے کے لئے فریج لگا رکھی تھی۔

پی ایس او سرفراز اسلم کا کہنا ہے کہ مقتولہ چوری کی وارداتوں کی خود تفتیش کر رہی تھیں۔ ۔ انہوں نے چور کو پکڑنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگوائے، شاطر چوروں نے ہر واردات میں سی سی ٹی وی کیمروں کو رخ موڑ دیا، واردات کی تمام فوٹیج ڈلیٹ بھی کردی گئی۔
 

Advertisement