• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کے کھمبوں سے انٹرنیٹ اور ٹی وی کیبلز ہٹانا شروع

کے الیکٹرک نے بجلی کے کھمبوں سے انٹرنیٹ اور ٹی وی کیبلز ہٹانا شروع کردیں۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کے کھمبوں پر انٹرنیٹ، ٹی وی کیبل کے خلاف کے الیکٹرک کی مہم جاری ہے۔

جس کے تحت ٹیپو سلطان، ڈیفنس میں آج 1200 کلوگرام سے زائد کیبلز بجلی کے کھمبوں سے ہٹائی گئیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے کمشنر کراچی سے کھمبوں سے انٹرنیٹ و ٹی وی کیبل ہٹانے کی مہم میں معاونت کی اپیل بھی کی ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق ڈیفنس میں افسوسناک حادثے کی وجہ ٹی وی اور انٹرنیٹ کیبل کی تار تھی۔

تازہ ترین