• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کی زیر صدارت کشمیر کور گروپ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کشمیر کور گروپ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سیاسی، سفارتی اور قانونی محاذ پر کشمیر کا مسئلہ مزید اُجاگر کرنے کی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔


کشمیر کور گروپ کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ سلامتی کونسل اور عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا، انسانی حقوق کی تنظیموں، انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اداروں نے بھی تشویش ظاہر کی۔

شرکا کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں نے مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے محصور عوام سے یکجہتی کا اعادہ کیا گیا، مقبوضہ کشمیر میں عوام پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔

تازہ ترین