کراچی میں کانگو وائرس بھی بے قابو، متاثرہ نوجوان دم توڑ گیا

Last Updated On 22 August,2019 05:55 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کانگو وائرس بے قابو، متاثرہ 32 سالہ نوجوان دم توڑ گیا، رواں برس مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی۔

کراچی کے علاقے کورنگی کا رہائشی 32 سالہ محمد کفیل گزشتہ چند روز سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ ادھر محکمہ صحت نے شہر میں کانگو وائرس سے متاثرہ ہونے والے افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔

فہرست کے مطابق رواں برس کانگو وائرس کے نتیجے میں 14 اموات ہو چکی ہیں جبکہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے کیسوں میں عیدالاضحیٰ کے بعد اضافہ ہو جاتا ہے۔ ماہرین نے کانگو وائرس سے ہونے والی اموات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کانگو وائرس کے بڑھتے کیسز سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جانوروں کی ویکسینیشن نہیں کی گئی۔
 

Advertisement