'ویکسین نہ لگوانے والوں کو دکانوں، دفاتر اور ہوٹلوں میں کام کرنے نہیں دیا جائیگا'

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: اسد عمر نے کہا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو دکانوں، دفاتر اور ہوٹلوں میں کام کرنے نہیں دیا جائے گا، ان کے لیے ویکسین لگوانے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے، جس کے بعد ان پر پابندی عائد ہوگی۔

وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سربراہ اسد عمر نے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مختلف شعبوں کے لیے ویکیسینیشن کی آخری تاریخ 31 اگست رکھی گئی ہے، وہ تمام افراد جن سے دوسرے اثرانداز ہو سکتے ہیں ان کے لیے ویکسین لگوانے کی آخری تاریخ 31 اگست ہے۔

اسد عمر نے بتایا کہ تمام تعلیمی اداروں کی ٹرانسپورٹ سے جڑے افراد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار، سرکاری ملازمین، ہوٹلوں، دکانوں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز میں کام کرنے والوں نے اگر 31 اگست تک ویکسین نہ لگوائی تو انہیں کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جو اساتذہ ویکسی نیٹڈ نہیں وہ یکم اگست سے سکولوں میں نہیں پڑھا سکیں گے، یکم اگست سے صرف ویکسی نیٹڈ لوگ ہوائی جہاز پر سفر کرسکیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے، سندھ حکومت کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، چاہتے ہیں کسی کا روزگار متاثر نہ ہو، ملکی معیشت چلتی رہے، ملک بند کر کے وبا کا مقابلہ نہیں کرسکتے، کورونا سے بچنے کا واحد حل صرف احتیاط ہے، سندھ اور بلوچستان میں ایس او پیز پر زیادہ عمل نہیں ہو رہا۔

قبل ازیں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کی شرح میں اضافہ ہوا، 24 گھنٹے میں تشویشناک مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کرگئی، کراچی میں وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ نظر آ رہا ہے، کیسز میں اضافے سے ہسپتالوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Hahahahahahahahaha very funny

In ki bund marn warna aesay kuch nahi hona

اب بس کر دو۔🙏

Go0d

Jhota Tola kub jeyega bhaio

Beta tax phr ikhta krlo

Absolutely right

Awam ko maf ker do bahi🙏

Pehly konsa ap log kisi ko kaam krny dy rhy hain.

Good

Ha

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہوشیار۔۔اسد عمر نے بڑا فیصلہ سنا دیاوفاقی وزیر و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا ہے کہ جو اساتذہ ویکسی نیٹڈ نہیں وہ یکم اگست سے سکولوں میں نہیں پڑھا سکیں گے،31 اگست کے بعد ویکسی نیٹڈ عملے کے
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

نیویارک: کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلاننیویارک: کورونا ویکسین لگوانے والے شہریوں کو 100 ڈالر دینے کا اعلان NewYork Offers Whoever Gets Vaccinated Against Coronavirus HHSGov HealthCareGov CDCgov StateDept USAO_SC
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

مؤثر کرونا ویکسین بنانے والی کمپنی کا ملیریا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلانمؤثر کرونا ویکسین بنانے والی کمپنی کا ملیریا ویکسین کے حوالے سے اہم اعلان ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پختونخوا: شہریوں نے ویکسین لگوائے بغیر نادرا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیےپختونخوا: شہریوں نے ویکسین لگوائے بغیر نادرا سرٹیفکیٹ حاصل کر لیے ARYNewsUrdu Oh my god Haahahha Ok
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

تھائی لینڈ ساموت پراکان میں لوگ نوول کرونا وائرس ویکسین لگوا نے میں مصروفتھائی لینڈ میں نوول کرونا وائرس انفیکشن میں اضافے کے ساتھ ہی ویکسی نیشن کی مہم تیزی سے جاری ہے جبکہ ملک کے ساموت پراکان میں پیر کے روز لوگوں نے نوول کرونا
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ملک بھر میں یومیہ سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگانے کا ریکارڈ قائمملک بھر میں یومیہ سب سے زیادہ کورونا ویکسین لگائے جانے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ تفصیلات جانئے : DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »