'بلایا ہے تو بات کرنے دیں، مائیک کیوں میوٹ کیا؟'

دبنگ صحافت یا ’پاکستانی ارنب گوسوامی‘: سوشل میڈیا پر آج کی تکرار

02/07/2020 5:58:00 PM

دبنگ صحافت یا ’پاکستانی ارنب گوسوامی‘: سوشل میڈیا پر آج کی تکرار

پاکستان میں ٹویٹر پر آج کی فیڈ میں ایک چلاتی ہوئی ویڈیو گردش میں ہے، اسی ویڈیو کے متعلق ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ ہیں، مباحثے میں ایک طرف شاباش کی تکرار ہے اور دوسری طرف صحافتی اصولوں کی ہاہاکار۔۔۔۔

'یہ بدمعاشی نہیں چلے گی''میں آپ کو چڑھائی کرنے نہیں دوں گا''اتاریں مائیک اور چلیں یہاں سے''میرے منہ آپ اتنا لگیں جتنی ضرورت ہے'پروگرام کے مہمانوں میں سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی رہنما پلوشہ خان موجود ہیں، اینکر کے چِلاّنے کے جواب میں ان کا اتنا کہا سنائی دیتا ہے کہ 'آپ سندھ کی وکالت نہ کریں، آپ کی بات کیا صحیفہ ہے؟ میرے سر میں آگے درد ہے۔۔۔۔' اس کےبعد کچھ سنائی نہیں دیتا کیونکہ ان کا مائیک میوٹ ہے۔۔

پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ ریفرنس؛ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری - ایکسپریس اردو بیروت دھماکہ: 113 ہلاکتیں، چار ہزار زخمی، لبنان میں تین روزہ سوگ - BBC News اردو قومی اقتصادی کونسل نے ایم ایل ون منصوبے کی منظوری دے دی

نجی ٹی وی جی ایج این این کے اس ٹاک شو میں اینکر عمران خان کے مطابق انھوں نے جو کیا وہ درست ہے کیونکہ انھوں نے سندھ کے مسائل پر بات کی جو ان کا حق ہے، ان کے خیال میں پروگرام کی مہمان نے ان کا تعلق حکمران جماعت سے جوڑا اور یہ کہ ان کے خلاف باقاعدہ مہم کے تحت انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے کیونکہ وہ پیپلز پارٹی رہنمائوں کے کیسز کے متعلق اپنے شوز میں بات کرتے ہیں۔

رہنما پلوشہ زئی نےاس معاملے پر بی بی سی سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ چینل کی جانب سے کئی بار بلانے بلکہ منت سماجت کے بعد شو میں شریک ہوئی تھیں، اس پر 'بدمعاشی' نہ کریں جیسے الفاظ کا استعمال کرنا اور شو کے دوران یہ کہنا کہ آپ یہاں سے چلی جائیں کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ ’بلایا ہے تو بات بھی کرنے دیں، مائیک کیوں میوٹ کرتے ہیں۔‘پلوشہ خان کے مطابق اینکر عمران خان کو اگر پارٹی کی جانب سے دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا ہے تو اس کے ثبوت پیش کر دیں۔جبکہ ان کی جماعت نے چینل جی این این کا بایکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹفیصلہ پیپلز پارٹی نے تو کر دیا لیکن سوشل میڈیا پر فیصلہ ہونا باقی ہے۔۔کچھ نے کہا صحافی ہے ، کچھ نے کہا نہیں ہے۔۔۔کچھ نے کہا سیاسی رہنما ہے، کچھ نے کہا مافیا ہے۔۔۔صبا خان نامی صراف کے اکاؤنٹ سے اینکر کے حق میں ایک ٹویٹ میں پیپلز پارٹی کے سابقہ رویے کا حوالہ دیا گیا کہ ماضی میں سعید غنی اور جماعت پر تنقید کے بعد اے آر وائی کے خلاف مہم چلائی گئی۔

حسن شیخ نامی صارف نے لکھا کہ انھوں نے ایسا صحافی کبھی نہیں دیکھا، بات کرنی ہے تو صرف سندھ میں کرپشن کی نہیں پورے ملک کی کرو۔۔ٹوئٹر پر صحافتی اصولوں کی بات کرتے ہوئے کئی صارفین کو انڈیا کے ارنب گوسوامی کی یاد بھی آئی جن کے ہوتے ٹی وی کی سکرین سراپا ایک چنگھاڑ ہوتی ہے اور جن کے مہمان کچھ کہنا چاہیں تو مائیک آف کر دیے جاتے ہیں۔

پاکستانی صحافی طلعت اسلم نے اپنی ٹویٹ میں انہیں اسی نسبت سے 'ارنب وانابی' کہا۔۔۔ادھر پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے ایک ٹویٹ میں چینل سے معافی مانگے کا مطالبہ کیا۔مختصر یہ کہ صحافی عمران خان اور پلوشہ زئی دونوں کے لیے ان کے حمایتیوں نے کہا ’مور پاوور ٹو یو'۔۔۔ لیکن کیا یہ کہنا زیادہ مناسب نہ ہوگا کہ 'مور پاور ٹو سوشل میڈیا' جہاں بات چل نکلتی ہے تو پھر دور تلک جاتی ہے۔۔۔۔

بیروت دھماکا؛ 3 لاکھ افراد بے گھر، 3 سے5 ارب ڈالر کی املاک تباہ - ایکسپریس اردو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی،انڈیکس 39 ہزار پوائنٹس کی حد عبورکرگیا - ایکسپریس اردو مطیع اللہ جان اغوا کیس کی تفتیش میں محکموں کے جواب کا انتظار ہے: پولیس رپورٹ - BBC News اردو مزید پڑھ: BBC News اردو »

President Alvi addresses to senate session on Youm-e-Istehsal | Dunya News

سیالکوٹ میں پی آئی اے کی پروازوں کی ٹکٹوں کی فروخت میں بڑا فراڈ پکڑا گیاسیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی ٹکٹوں کی فروخت میں مبینہ فراڈ سامنے آگیا ہے ۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پی آئی اے سیکیورٹی اینڈ

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ - Tech - Dawn News

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر ریاست مدینہ کی توہین ہے، پرویز الہٰیچوہدری پرویز الہٰی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں نیا مندر بنانا اسلام کی روح کےخلاف ہے بلکہ یہ ریاست مدینہ کی بھی توہین ہے۔

اداکار شان کی وزیراعظم عمران خان کو حق کی راہ میں ڈٹے رہنے کی تلقینلاہور: (ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار شان شاہد نے اپنی ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انھیں سچ کے راستے پر ڈٹے رہنے کی تلقین کی ہے۔

پاک فوج کی پاکستان میں چینی افواج کی موجودگی کی سختی سے تردید - Pakistan - Aaj.tv

وفاقی حکومت کاگریڈ ایک سے 16تک کی ایک سال سے خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہوفاقی حکومت کاگریڈ ایک سے 16تک کی ایک سال سے خالی آسامیاں ختم کرنے کا فیصلہ PTIGovernment FederalGovt Grade1To16 Jobs CloseVacancies PMImranKhan pid_gov MoIB_Official ImranKhanPTI shiblifaraz fawadchaudhry PTIofficial