'اسے کہتے ہیں رنگے ہاتھوں پکڑے جانا': وزیر اعلیٰ کے کان میں سرگوشی کا معاملہ - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 61 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Qulity Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 59%

'اسے کہتے ہیں رنگے ہاتھوں پکڑے جانا': وزیر اعلیٰ کے کان میں سرگوشی کا معاملہ

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

گذ شتہ روز لاہور میں شجرکاری مہم میں شرکت کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران وزیرِاعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے سوال پوچھا گیا کہ نیب بغیر ثبوت کے دوسری سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی گرفتار کرتا رہا ہے اور پیشی کے لیے بلاتا رہا ہے تو کیا آپ پیش ہوں گے۔

اس سے پہلے کے وزیرِ اعلٰی اس کا جواب دیتے، ان کے ساتھ موجود پنجاب کے وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ان کے کان میں سرگوشی کی کہ نیب کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی۔اسی ویڈیو کہ حوالے سے یہ تنقید سامنے آ رہی ہے کہ پنجاب کے وزرا وزیرِاعلٰی کو ڈکٹیشن دیتے ہیں۔ تاہم اس کے بعد وزیرِاعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے جواب دیا تھا کہ جب انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا تو انہیں کوئی خوف نہیں وہ نیب کے سامنے ضرور پیش ہوں گے۔

پیر کے روز سیف سٹی اتھارٹی کے دورہ کے موقع پر وزیرِاعلٰی پنجاب سے اس حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے سوال کیا کہ ان کی گزشتہ ویڈیو پر تنقید کی جا رہی ہے کہ وزیرِاعلٰی خود جواب نہیں دیتے، انہیں ڈکٹیشن دی جاتی ہے تو اس کے ردِ عمل میں ان کا کہنا تھا کہ 'ایسی کوئی بات نہیں، میں یہاں کھڑا ہوں آپ نے جو پوچھنا ہے پوچھیں، میں جواب دوں گا۔'نون لیگ کی پنجاب اسمبلی میں رکن ثانیہ عاشق نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی پریس کانفرنس کا اُس حصے کی وڈیو ٹویٹ کی اور اس وڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں فیاض الحسن...

اس وڈیو پر عابد توصیف نامی ایک صارف نے طنزاً کہا کہ 'چوہان صاحب کی آنکھ میں کسی چیز کا بال پڑ گیا تھا بس اور کوئی بات نہیں'بی بی سی اردو نے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے اُن کا موقف جاننے کے لیے متعدد بار اُن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر اس میں کامیابی نہیں ہوئی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK
 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

شہری کے قتل میں ملوث 3 اہلکارجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے شہری کے قتل کیس میں گرفتار 3 اہلکاروں کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

وزیر اعظم کے معاونین خصوصی کی تقرریوں کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظوروزیر اعظم عمران خان کے معاونین خصوصی کی تقرریوں کے خلاف درخواست لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے منظور ہو گئی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

دادو میں سیلاب کی تباہی، وزیر اعلیٰ ضلعی انتظامیہ پر برہم ہو گئےصوبہ سندھ کے ضلع دادو کے علاقے جوہی میں سیلاب کی تباہی پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ محکمہ آب پاشی اور ضلعی انتظامیہ پر سخت برہم ہو گئے ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سندھ میں بارشوں کے بعد بیراجوں پر پانی کی صورتحال بہتر
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں 2 سال کے دوران ضمانت پر رہا 156 ملزمان کی تصدیقکراچی میں گذشتہ دو سال کے دوران عدالتوں سے ضمانت پر رہا ہونے والے سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی تصدیق اور قواعد کی جانچ پڑتال کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں بجلی کی صورتحال مزید خرابی کے راستے پر - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »