بھارت میں نوجوان لڑکی کی 5 مردوں سے شادی اور پھر مال لوٹ کر فرار ، جب پکڑ ی گئی تو مزید کتنے مردوں کو جال میں پھنسانے کا انکشاف ہوا ؟ جانئے 

بھارت میں نوجوان لڑکی کی 5 مردوں سے شادی اور پھر مال لوٹ کر فرار ، جب پکڑ ی گئی ...
بھارت میں نوجوان لڑکی کی 5 مردوں سے شادی اور پھر مال لوٹ کر فرار ، جب پکڑ ی گئی تو مزید کتنے مردوں کو جال میں پھنسانے کا انکشاف ہوا ؟ جانئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں 32 سالہ لڑکی کی 12 سال میں 5شادیاں اور پھر شوہروں کو لوٹ کر فرار ہونے میں کامیابی  نے آخر کار ساتھ چھوڑ دیا اور پولیس کے ہتھے چڑھ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ابھینایا نامی 32 سالہ لڑکی جس کا تعلق مدورائی سے ہے ، کو پولیس نے پانچویں شوہر کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے تمبرم کے علاقے سے حراست میں لے لیا ہ۔لڑکی نے شکایت کنندہ کے ساتھ شادی کی اور پھر سب لوٹ کر فرار ہو گئی جبکہ پولیس نے اس کے دوسرے شوہر کو بھی اس میں ملوث ہونے پر گرفتار کر لیاہے ۔
پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور اس دوران انکشاف ہوا کہ ابھینایا نے اپنے آدھار کارڈ پر 32 سمیں حاصل کر رکھی تھیں جن سے وہ مختلف سوشل میڈیا اکاﺅنٹس سے مردوں کو غیر اخلاقی پیغامات بھیج کر اپنی جانب راغب کرتی اور بعدازاں انہیں بلیک میل کرتی تھی ۔
ابھینایا نے تمبرم کے رہائشی نترنجن نامی شخص سے اگست میں شادی کی تھی اور دونوں ایک ساتھ بیکری میں نوکری کرتے تھے ، اس نے اپنے بارے میں بتایا کہ وہ ایک یتیم ہے جس پر نترنجن کے اہل خانہ نے شادی کی تقریب مندر میں کی اور انہیں رہنے کیلئے الگ گھر لے کر دیا ۔
دیوالی سے قبل ابھینایا سونے کے 17 زیورات اور 20 ہزار روپے کیش لے کر اس وقت فرار ہو گئی جب نترنجن درزی سے نئے کپڑے لینے گیا تھا ،  نترنجن کی درخواست پر پولیس نے لڑکی کی تلاش شروع  کی ۔
تحقیقات کے دوران ابھینایا نے اعتراف کیا کہ اس نے وجے سے 2011ء میں شادی کی اور اس سے ایک بچہ بھی ہے ، 2013 ءمیں بچے کو چھوڑا اور قیمتی اشیاءلے کر فرار ہو گئی ، اس کے بعد سینتھل کمار سے شادی کی اور اس کے ساتھ میں سب سے زیادہ لمبا عرصہ رہی ۔ پولیس کے مطابق اس کے بعد یہ لڑکی ممبئی آئی اور اس نے یہاں آ کر اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے کایالویلی رکھ لیا اور 2020 ء میں رکشہ ڈرائیور سے شادی کر لی ، 6 ماہ کے بعد اسے بھی چھوڑ کر ایک اور شخص سے شادی کر لی ، اس کے بعد اس نے اپنا نام پھر سے ابھینایا رکھ لیا ۔
اس کے بعد یہ لڑکی ایک بیکری میں نوکری کرنے لگ گئی جہاں اس کی ملاقات نترنجن سے ہوئی ،اس کے ساتھ بھی لڑکی نے یہی کیا۔ پولیس نے بتایا کہ ابھینایا اپنے شوہر وں سے سونے کے تحفے کہہ کر لیا کرتی تھی اور جب  اسے معلو م ہو جاتاکہ وہ اب اسے مزید مہنگے تحفے نہیں دے گا تو یہ اسے چھوڑ کر چلی جاتی ۔ پولیس کا کہناتھا کہ ابھینایا نے سوشل میڈیا پر مزید 7 مردوں کو اپنے جھانسے میں پھنسانے کیلئے چارہ ڈالا ہوا تھا ۔