• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیفا ورلڈکپ: امریکا کو شکست دے کر نیدرلینڈز کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا

فیفا ورلڈکپ 2022 کے راؤنڈ آف 16 میں نیدرلینڈز نے امریکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نیدرلینڈز کی جیت کا اسکور 1-3 رہا۔

نیدرلینڈز کے میمفس ڈیفے نے 10ویں منٹ میں ہی گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت کی بنیاد رکھ دی۔ 

پہلے ہاف کے اختتامی لمحات میں نیدرلینڈز کی برتری 0-2 کے ساتھ اس وقت مزید مضبوط ہوئی جب ڈیلے بلائینڈ نے گیند کو جال میں پہنچایا۔ 

دوسرے ہاف میں امریکی ٹیم نے نسبتاً بہتر کھیل پیش کرنے کی کوشش کی جہاں حاجی رائٹ کے شاندار ٹچ نے امریکی ٹیم کا خسارہ 1-2 کردیا۔

اس کے بعد نیدرلینڈز نے جوابی حملہ کرتے ہوئے 81ویں منٹ میں ایک اور گول کرکے اسکور کو 1-3 کردیا۔ اسی اسکور پر میچ کا اختتام ہوا جس کے ساتھ ہی نیدرلینڈز نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز کا مقابلہ ارجنٹینا اور آسٹریلیا کے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید