فیفا ورلڈ کپ: نیدرلینڈ نے امریکا کو 1-3 سے شکست دے دی

Published On 03 December,2022 10:00 pm

دوحہ: (ویب ڈیسک) قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کے پہلے میچ میں نیدر لینڈ نے امریکا کو 3 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے دی اور کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

قطر کے خلیفہ انٹرنیشنل سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران نیدر لینڈ نے شروع سے ہے جارحانہ انداز اپنایا اور میچ کے 10 ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ نیدر لینڈ کی ٹیم نے یہیں پر اکفتا نہیں کیا اور مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر حملے جاری رکھے۔

میچ کے پہلے ہاف کے اضافی منٹ میں نیدر لینڈ کے ڈیلے بلائنڈ نے دوسرا گول کرکے اپنی ٹیم کی یقینی جیت پر مہر ثبت کر دی۔ اس کے بعد دوسرے ہاف میں امریکا کی جانب سے گول کیا گیا جو شکست سے نہ بچا سکا۔ میچ کے 81 ویں منٹ میں نیدر لینڈ نے تیسرا گول کر کے امریکا کی جانب سے مزاحمت کی کوشش ناکام بنا دی۔

نیدر لینڈ کی جانب سے پہلا گول میمفس ڈیپے، دوسرا ڈیلے بلائنڈ اور تیسرا گول ڈزل ڈیمفریز نے کیا جبکہ امریکا کی طرف سے واحد گول ہیجی رائٹ ہی کر سکے۔
 

Advertisement