پاوربریک ڈاؤن کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی متاثر،72انچ قطر کی دو لائنیں پھٹ گئیں

ویب ڈیسک  منگل 28 جون 2022
فوٹو:فائل

فوٹو:فائل

کراچی: شہر قائد میں جاری بدترین غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث 72 انچ قطر کی دو لائنیں پھٹ گئیں جس کے باعث شہر میں اب پانی کا بحران بھی پیدا ہوگیا ہے۔

پانی کی عدم دستیابی کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،واٹر سپلائی منقطع ہو نے سے ہائیڈرنٹس پر پانی کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔ پانی کی قلت کے باعث لانڈہی، نیپا سمیت سخی حسن ہائیڈرنٹ کو بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان واٹر بورڈ کے مطابق پانی کی لائنوں کی مرمت کا کام جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔