'ہم نے ججز کو پلاٹ دینے کیخلاف فیصلہ کیا لیکن فروغ نسیم نے عملدرآمد سے انکار کیا'

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں کابینہ نے ججز کو پلاٹ دینے کے خلاف فیصلہ کیا تھا۔

فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکو مت میں کابینہ نے ججز کو پلاٹ دینے کے خلاف فیصلہ کیا تھا لیکن فروغ نسیم نے اس پر عملدرآمد سے انکار کردیا تھا۔

فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ فروغ نسیم نے کابینہ کے فیصلہ پر عملدرآمد روکتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے روز عدالت میں پیش ہونا ہے ،میں ججز کا  سامنا کیسےکروں گا؟

اس کے علاوہ فواد چوہدری نے وزیر خرانہ مفتاح اسماعیل کو طاقت ور لوگوں پر ٹیکس لگانے کا مشورہ دیا مگر خود ہی یہ تسلیم بھی کیا کہ ہم ڈرتے تھے اس لیے اپنی حکومت کے وقت ایسا نہ کر سکے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں فروغ نسیم نے وزیر قانون کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔

مزید خبریں :