پاکستان واپسی کا معاملہ، اسحاق ڈار نے خاموشی توڑ دی

Jun 28, 2022 | 21:30:PM
اسحاق ڈار، وطن، واپسی، خاموشی توڑ دی،
کیپشن: اسحاق ڈار، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسحاق ڈار کب وطن واپس آئیں گے؟ یہ ایک سوال گزشتہ کچھ دنوں سے مقتدر حلقوں میں گونج رہا تھا۔ اب اس معاملے پر اسحاق ڈار نے خاموشی توڑ دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ آئندہ ماہ ان کا پاکستان جانا تقریبا کنفرم ہوچکا ہے۔ اور وہ اس حوالے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا علاج آئندہ 12 یوم تک مکمل ہوجائے گا اور ان کی صحت کو درپیش تمام مسائل ہوجانے کی امید ہے۔

پاکستان میں کیسز اور ضمانت پر پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ایک ہی کیس کا سامنا ہے اور وہ بھی عمران خان نے سیاسی بنیادوں پر بنایا تھا۔ اسی وجہ سے انٹرپول سے میری حوالگی کے رابطے میں جو دستاویزات پیش کیے گئے۔ ان میں جان نہیں تھی۔ انٹرپول نے انہیں برطانیہ میں کلین چٹ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کی جنگ، پرویزالہٰی نے بڑا بیان دیدیا

انہوں نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ پاکستان پہنچ کر وہ بطور سینیٹر حلف اٹھائیں گے۔ وزیرخزانہ کا قلمدان پارٹی کی صوابدید پر ہے۔