الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کہوٹہ میں ڈیم کا افتتاح کرنے سے روک دیا

وزیراعظم شہباز شریف پی پی 7 کے علاقے کہوٹہ میں ڈیم کاافتتاح کرنے والے تھے— فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف پی پی 7 کے علاقے کہوٹہ میں ڈیم کاافتتاح کرنے والے تھے— فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7  راولپنڈی میں ضمنی انتخاب کی وجہ سے وزیراعظم شہبازشریف کوکہوٹہ میں ڈیم کاافتتاح کرنے سے روک دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن  پنجاب کے مطابق وزیر اعظم کو 29 جون کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی ممکنہ خلاف ورزی سے روک دیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف پی پی 7 کے علاقے کہوٹہ میں ڈیم کاافتتاح کرنے والے تھے جس پر ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے رابطہ کیا۔

وزیر اعظم نے انتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کیلئے ڈیم کا افتتاح منسوخ کردیا ہے، پرنسپل سیکرٹری نے وزیراعظم کے فیصلے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کردیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عوامی عہدیداروں کا انتخابی حلقوں کا دورہ اور ترقیاتی منصوبوں کاافتتاح کرنا ضابطہ اخلاق کے خلاف ہے۔

مزید خبریں :