قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی سپیکر کو پی ٹی آئی کے 8 ارکان کے استعفے منظور کرنے کی تجویز
اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر راجہ پرویز اشرف کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 8 ارکان کے استعفے منظور کرنے کی تجویز دیدی۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد منظور ہونے اور اتحادی حکومت قائم ہونے کے بعد پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ نے قومی اسمبلی سے استعفوں کا اعلان کردیا تھا۔اس وقت کے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے ارکان کے استعفے بھی منظور کر لئے تھے تاہم موجودہ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے ان استعفوں پر قانون کے مطابق کارروائی کی رولنگ جاری کر دی۔