ایک خاتون نے دو مردوں کے ساتھ بیک وقت شادی کرکے دونوں کو چونا لگا دیا

ایک خاتون نے دو مردوں کے ساتھ بیک وقت شادی کرکے دونوں کو چونا لگا دیا
ایک خاتون نے دو مردوں کے ساتھ بیک وقت شادی کرکے دونوں کو چونا لگا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک خاتون نے دو مردوں کے ساتھ بیک وقت شادی کرکے دونوں کو چونا لگا دیا۔ دی سن کے مطابق ان مردوں کے نام کرسٹوفر تھامس اور پیٹر شیریٹ ہیں جن کے ساتھ کیرن نامی خاتون نے بیک وقت شادی کر رکھی تھی۔ انہیں جب اس حقیقت کا علم ہوا تو دونوں نے مل کر کیرن کے خلاف کارڈف کراﺅن کورٹ سے رجوع کر لیا جہاں سے کیرن کو 4ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق پہلی بار پیٹر اور کرسٹوفر نے ایک ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں کئی بار شک گزرا تھا کہ ان کی اہلیہ کے کسی اور کے ساتھ بھی تعلقات ہیں لیکن انہوں نے نظر انداز کر دیا۔ پیٹر کے ساتھ کیرن کی شادی 2006ءمیں ہوئی تھی جبکہ اس نے خفیہ طور پر 2012ءمیں کرسٹوفر کے ساتھ بھی شادی کر لی۔ 
پیٹر کے ساتھ شادی سے پہلے کیرن کی ایک شادی ہو چکی تھی۔ اس پہلے شوہر سے طلاق کے بعد کیرن کا پیٹر کے ساتھ معاشقہ شروع ہو ااور دونوں نے شادی کر لی۔ کرسٹوفر کے ساتھ اس کا تعلق ایک ڈیٹنگ ایپلی کیشن کے ذریعے قائم ہوا تھا۔ تاہم 2013ءمیں اس کا یہ فراڈ پکڑا گیا اور پیٹر اور کرسٹوفر نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -