عائشہ گلالئی کا عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط

Jun 27, 2022 | 22:08:PM
عائشہ گلالئی کا عمران خان کیخلاف غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو خط
کیپشن: عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے مطالبہ کیا ہے کہ افواج پاکستان کیخلاف تحریک انصاف کے مہم چلانے پر سابق وزیراعظم عمران خان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق انہوں نے سپریم کورٹ کو لکھے مراسلے میں کہا کہ فوج کے خلاف مہم چلانے پر عدالت عظمیٰ ازخود نوٹس لے اور تحریک انصاف پر بطور سیاسی جماعت پابندی عائد کی جائے۔

عائشہ گلالئی نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جو شرمناک انداز میں افواج پاکستان کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا ادویات پر عائد 17 فیصد سیلز ٹیکس واپس لینے کا فیصلہ

سابق رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں فوج اور عوام کے درمیان اشتعال انگیزی پھیلا رہے ہیں، حال ہی میں صوبائی حکومت کے پی میں 736 ملین روپے کا عوامی پیسہ خرچ کرکے کارکنان بھرتی کیے گئے۔