بلوچستان ہائیکورٹ کا کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کا حکم
بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کا حکم جاری کردیا۔جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل بلوچستان ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے سابق کونسلر عبدالکریم لانگو کی جانب سے دائر کی گئی آئینی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی حلقہ بندیاں درست نہیں ہیں، لہٰذا انتخابات کا شیڈول معطل کیا جائے۔عدالت نے 28 اگست کو کوئٹہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے 6 جولائی کو فریقین کو طلب کرلیا۔