گانا چوری کا معاملہ ‘ ابرارالحق نے بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج دیا

گانا چوری کا معاملہ ‘ ابرارالحق نے بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج ...
گانا چوری کا معاملہ ‘ ابرارالحق نے بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج دیا
سورس: Twitter/@AbrarUlHaqPK

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی) معروف گلوکار و موسیقار ابرارالحق نے اپنا مشہور گانا نچ پنجابن نچ بغیر اجازت بھارتی فلم میں شامل کرنے پر بھارتی میوزک کمپنی کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر گلوکار نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا کہ برطانیہ میں میرے وکیل نے میرے گانے نچ پنجابن کے غلط استعمال پر مووی باکس کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آنے والے چند روز میں اس حوالے سے مزید پیش رفت سامنے آئے گی۔

ابرارالحق کا پرانا مشہور گانا نچ پنجابن نچ فلم ساز کرن جوہر کی فلم جگ جگ جیو میں شامل ہے اور اسے ٹی سیریز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔اس فلم کا ٹریلر گزشتہ ماہ جاری کیا گیا تھا جس کے بعد ابرارالحق نے اپنے گانے کو بغیر اجازت اس فلم میں شامل کرنے اور کاپی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

مزید :

تفریح -