عظیم بلےباز ظہیرعباس بدستور علیل، بھائی کی دعاؤں کی اپیل

Jun 25, 2022 | 00:23:AM
ظہیر عباس، بدستور، علیل، دعا، اپیل
کیپشن: ظہیر عباس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشین بریڈ مین کہلائے جانے والے لیجنڈری بلےباز ظہیرعباس کی طبیعت میں بہتری نہ آسکی۔ ان کے بھائی صغیر عباس کا کہنا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر بدستور آئی سی یو میں ہیں۔

صغیر عباس نے بتایا کہ ظہیر عباس کے گردوں کی تکلیف میں کمی نہیں آسکی ہے، گردوں کی تکلیف کی وجہ سے ڈائیلسز پر ہیں، ظہیر عباس کو آج بھی آکسیجن کے ذریعے سانس دی جا رہی ہے۔

صغیر عباس نے مزید کہا کہ ظہیر عباس سے دو دن پہلے ان کی بیٹی حبا نے ویڈیو پر چند منٹ بات کرائی تھی، ظہیر عباس کی طبیعت میں مکمل بہتری نہیں آئی، دعاؤں کی درخواست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمات قائم کرنے کا عندیہ