’پیسہ چین کا پھر بھی صرف 37 فیصد کام‘: وزیراعظم کا ترقیاتی منصوبوں پر کام نہ ہونے پر اظہار ناراضی

کیا یہ مقام عبرت نہیں؟چین کیا سوچ رہا ہوگا کہ یہ لوگ گرانٹ سے بھی فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے: شہباز شریف کا گوادر میں خطاب— فوٹو: پی آئی ڈی
کیا یہ مقام عبرت نہیں؟چین کیا سوچ رہا ہوگا کہ یہ لوگ گرانٹ سے بھی فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے: شہباز شریف کا گوادر میں خطاب— فوٹو: پی آئی ڈی

پیسہ چین کا، فری گرانٹ، پھر بھی صرف 37 فیصد کام، وزیراعظم نے گوادر میں ترقیاتی منصوبوں پر کام نہ ہونے پر اظہار ناراضی کیا اور کہا کہ کیا یہ مقام عبرت نہیں؟

دورہ گوادر میں اپنے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ چین کیا سوچ رہا ہوگا کہ یہ لوگ گرانٹ سے بھی فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے، چین نے ہمیں قرضہ دیا ہے، ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہوگا، قرض لینے کے بجائے صنعت، زراعت اور دیگر شعبوں میں خود کفیل ہونا ہوگا۔

وزیرِاعظم شہبازشریف کی زیرصدارت گوادر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت میں پورا کیا جائے— فوٹو: پی آئی ڈی
وزیرِاعظم شہبازشریف کی زیرصدارت گوادر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت میں پورا کیا جائے— فوٹو: پی آئی ڈی

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے گوادر اسپتال کا کام روکے رکھا ، بلوچستان کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دی، گوادر میں ائیرپورٹ اور اسپتال جلد مکمل کرائیں گے، بلوچستان کے عوام کے مسائل حل کیے بغیر گوادر کی ترقی بےمعنی ہے۔

وزیرِاعظم شہبازشریف کی زیرصدارت گوادر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت میں پورا کیا جائے، پانی اور بجلی کی فراہمی کے منصوبوں میں کسی قسم کا مزید تعطل قبول نہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ گوادر  میں 12  لاکھ گیلن  یومیہ کاڈی سیلینیشن پلانٹ جلد مکمل کیاجائے، پانی کی گھر گھر فراہمی کیلئے پائپ لائنز کے نظام کو فی الفور بہتر کیا جائے، منصوبوں میں تعطل اور مجرمانہ غفلت کی نشاندہی کیلئے  فوراً  انکوائری کروائی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 62 میگا واٹ کے سولر منصوبے کے حوالے سے تین ہفتوں میں رپورٹ پیش کی جائے— فوٹو: پی آئی ڈی
شہباز شریف نے کہا کہ 62 میگا واٹ کے سولر منصوبے کے حوالے سے تین ہفتوں میں رپورٹ پیش کی جائے— فوٹو: پی آئی ڈی

شہباز شریف نے کہا کہ 62 میگا واٹ کے سولر منصوبے کے حوالے سے تین ہفتوں میں رپورٹ پیش کی جائے، گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی تکمیل جولائی 2023 تک یقینی بنائی جائے، تربت اور کوئٹہ کے ہوائی اڈوں پر بین الاقوامی پروازوں کو بحال کیا جائے، پورے بلوچستان میں آف گرڈ بجلی کے منصوبوں کیلئے حکمتِ عملی مرتب کی جائے۔

وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ گوادر میں انٹرنیٹ کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں، گوادر اسپتال کی تکمیل دسمبر کی بجائے ستمبر میں یقینی بنائی جائے۔

مزید خبریں :