ویڈیو : ن لیگ کے جلسے میں سابق چیئرمین دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق 

ویڈیو : ن لیگ کے جلسے میں سابق چیئرمین دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق 
سورس: File

راولپنڈی : پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 7 راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے انتخابی جلسے سے خطاب کے بعد سابق چئیرمین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس اسٹیج پر ہی دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئے۔

نیو نیوز کے مطابق سیخ عبدالقدوس نے جلسے سے خطاب کیا اور جا کر سٹیج پر اپنی سیٹ پر بیٹھے ۔ ایک شخص نے ان کو پانی دیا لیکن وہ پانی نہیں پی سکے ۔ 

پانی کی بوتل پکڑتے ہی انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ موقع پر خالق حقیقی سے جاملے ۔ 

مصنف کے بارے میں